ہومJharkhandرانچی یونیورسٹی کو جلد ملے گا مستقل وائس چانسلر

رانچی یونیورسٹی کو جلد ملے گا مستقل وائس چانسلر

NSUI کے وفد کی گورنر سے ملاقات؛ رانچی یونیورسٹی کے مسائل پر سونپا11 نکاتی میمورنڈم

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،8؍اپریل : انڈین نیشنل اسٹوڈنٹس یونین (NSUI) جھارکھنڈ کے ایک وفد نے آج گورنر سے خیر سگالی ملاقات کی اور رانچی یونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی مسائل کے حل کے لیے 11 نکاتی میمورنڈم پیش کیا۔ وفد میں صوبائی صدر ونئے اوراؤں، رانچی یونیورسٹی کے صدر کیف علی، رانچی مہانگر صدر ستیش کیشری، رانچی یونیورسٹی کے نائب صدر وشواجیت سنگھ اور ڈورنڈا کالج کے صدر الیاس انصاری شامل تھے۔وفد کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر گورنر نے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے یقین دلایا کہ رانچی یونیورسٹی میں جلد ہی مستقل وائس چانسلر (V.C) کا تقرر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، طویل عرصے سے تاخیر کا شکار تعلیمی سیشن کو جلد پٹری پر لانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا بھی بھروسہ دلایا گیا۔اس سلسلے میں صوبائی صدر ونئے اوراؤں، رانچی یونیورسٹی کے صدر کیف علی اور رانچی مہانگر صدر ستیش کیشری نے مشترکہ طور پر کہا کہ گورنر کی جانب سے دی گئی یقین دہانی طلبہ کے مفاد میں ایک اہم قدم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی مستقل وائس چانسلر کی تقرری اور سیشن کی باقاعدگی کی سمت میں ٹھوس کارروائی ہوگی، جس سے طلبہ کو ہونے والے تعلیمی نقصان سے راحت ملے گی۔” این ایس یو آئی نے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مسائل کے فوری حل کی امید ظاہر کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات