جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،23مارچ:۔رانچی ضلع دیہی کانگریس کمیٹی اور یوتھ کمیٹی اربا رانچی کے مشترکہ زیراہتمام دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کیشو مہتو کملیش مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور ریاستی مذہبی ٹرسٹ بورڈ کے چیئرمین جے شنکر پاٹھک، منظور احمد انصاری، ضلع صدر ڈاکٹر راکیش کرن مہتو، ریاستی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین گجیندر سنگھ، ریاستی ترجمان ریاض لانصاری، انوار انصاری، مہتاب عالم، منتظر احمد رضا، کمشنر منڈا اور کئی دیگر معززین نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔اس دعوت افطار میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سب نے ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔اس پروگرام کے مرکزی کوآرڈینیٹر رانچی ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ہمایوں انصاری عرف نعیم تھے۔



