Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandرانچی کو تین نئے فلائی اوور کی سوغات،ہرمو، ارگوڑا اور کرم ٹولی...

رانچی کو تین نئے فلائی اوور کی سوغات،ہرمو، ارگوڑا اور کرم ٹولی کیلئے منصوبے منظور

وزیر اعلیٰ نے فلائی اوورز کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا، تیز رفتار عمل درآمد کی ہدایت دی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 8 ستمبر: جھارکھنڈ حکومت نے ریاستی دارالحکومت رانچی میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے تین اہم فلائی اوورز کی تعمیر کی سمت اہم قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج سوموار کے روز کانکے روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں ان منصوبوں پر محکمہ تعمیراتِ سڑک کی جانب سے دی گئی پریزنٹیشن کا جائزہ لیا۔
ہرمو فلائی اوور: ٹریفک کا بوجھ کم کرنے میں معاون
اس موقع ہر وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ہرمو (سہجانند چوک) سے اے سی بی دفتر تک بننے والے فلائی اوور کا ٹینڈر مکمل ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسے ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فلائی اوور کی تعمیر سے ہرمو بائی پاس پر ٹریفک جام کی شکایت میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی۔انہوں نے ہدایت دی کہ اس منصوبے کو راتو روڈ فلائی اوور سے جوڑا جائے تاکہ ایک مربوط ٹریفک نظام قائم کیا جا سکے۔
دو مزید فلائی اوورز کی تیاری کے لیے ڈی پی آر کی ہدایت
اجلاس میں ارجوڑا چوک تا کٹہل موڑ اور کرم ٹولی چوک تا سائنس سٹی فلائی اوورز کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ان منصوبوں کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر تفصیلی منصوبہ بندی رپورٹ (DPR) تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ مستقبل قریب میں ان منصوبوں پر کام شروع کیا جا سکے۔انہوں نے ارجوڑا چوک پر ایک راؤنڈ اباؤٹ (گول چکر) بنانے کی بھی تجویز دی، تاکہ مختلف سڑکوں کو بہتر انداز میں جوڑا جا سکے۔
مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھنے کی تاکید
کرم ٹولی تا سائنس سٹی چار لین پر مشتمل ایلویٹڈ فلائی اوور کی پیش کش کے دوران وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے کے ڈیزائن اور منصوبہ بندی میں مستقبل کی شہری ضروریات کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس کالونی سے ہل ویو، بریاتو روڈ تک سڑک کی تجویز پر بھی غور کیا جانا چاہیے تاکہ شہر میں متبادل راستے دستیاب ہوں۔
افسران کو ہدایات، عوام کو سہولت ترجیح
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تمام منصوبے ریاستی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ان پر تیزی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان منصوبوں کو عزم، دیانتداری اور منصوبہ بندی کے ساتھ عملی شکل دیں۔اس موقع پر پُل تعمیرات سے متعلق افسران اور مشاورتی کمپنی ’اسپرش انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر محکمہ تعمیراتِ عامہ کے پرنسپل سکریٹری سنِیل کمار، چیف انجینئر پربھین بھینگرہ، وِجَے رنجن، اور کنسلٹنٹ فرم اسپرش انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سدھیر کمار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات