Wednesday, December 17, 2025
ہومJharkhandرام گڑھ ضلع کانگریس سیوا دل کی نشست منعقد

رام گڑھ ضلع کانگریس سیوا دل کی نشست منعقد

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ14فروری:۔رام گڑھ ضلع کانگریس سیوا دل کی ایک نشست رانچی روڈ واقع ہوٹل پنچ وٹی میں منعقد ہوئی۔ اس نشست کی صدارت رام گڑھ سیوا دل ضلع صدر روپیندر مہتو عرف ٹائگر نے کیا۔ نشست میں بطور مہمان خصوصی ریاستی سیوا دل کے کارگزار صدر نوین کمار سنگھ، ریاستی عہدے دار بھولاناتھ سنگھ، پریم ناتھ وشوکرما خاص طور پر موجود تھے۔ اس نشست میں تنظیم کی مضبوطی کو لیکر چرچہ ہوئی۔ نشست میں فیصلہ لیا گیا کہ جلد سے جلد کمیٹی کی توسیع کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تنظیم سے جوڑا جائے۔ اس نشست میں خواتین سیوا دل ضلع صدر پنکی رائے، سیوا دل نگر صدر جئے کمار اگروال، پریم ناتھ وشوکرما، سریش کرمالی وغیرہ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات