Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandرام گڑھ: ڈی سی نے مانڈو بلاک کا دورہ کیا

رام گڑھ: ڈی سی نے مانڈو بلاک کا دورہ کیا

افسران و ملازمین کو ضروری ہدایات دیں

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم جولائی: ڈپٹی کمشنر رام گڑھ فیض احمد ممتاز نے رام گڑھ ضلع کے تحت مانڈو بلاک کا دورہ کیا۔ ڈی سی نے بلاک کم زونل آفس مانڈو کا معائنہ کیا۔ موقع پر ہی انہوں نے بلاک اور زونل آفس کے ذریعہ عام لوگوں کو فراہم کئے جانے والے فوائد کے بارے میں دریافت کیا۔اس کے ساتھ معائنہ کے دوران انہوں نے بلاک کم زونل آفس کے تحت مختلف محکموں کے دفاتر کا بھی معائنہ کیا اور افسران و ملازمین کو ضروری ہدایات دیں۔ بلاک کم زونل آفس کے بعد، ڈپٹی کمشنر نے باروگھوٹو نارتھ پنچایت میں باروگھوٹو ایسٹ اور باروگھوٹو مڈل پنچایت کے لیے زیر تعمیر پنچایت بھون کا معائنہ کیا۔موقع پر بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مانڈو ہریتھک کمار نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ پنچایت بھون ٹاٹا اسٹیل فاؤنڈیشن کے ذریعہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کاموں کا جائیزہ لیا اور تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے سمیت دیگر ہدایات دیں۔مانڈو بلاک کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مغربی بوکارو کے علاقے میں ٹاٹا کی طرف سے بنائے گئے نکشترا پارک کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی ٹاٹا اسٹیل کے عہدیداروں سے ان کی طرف سے کئے جارہے کام کے بارے میں معلومات لی اور ضروری ہدایات دیں۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نےمانڈوڈیہہ پنچایت میں جوڑا تالاب کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گاؤں والوں سے جوڑا تالاب کو صاف رکھنے کی اپیل کی اور تالاب کے حوالے سے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات