ہومJharkhandراہل گاندھی کے جلسے نے تاریخ رقم کر دی، بنگال میں تبدیلی...

راہل گاندھی کے جلسے نے تاریخ رقم کر دی، بنگال میں تبدیلی کی لہر

پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر عرفان انصاری اور راجیش ٹھاکر نے اہم کردار ادا کیا

جدید بھارت نیوز سروس
مرشد آباد /رانچی،14؍اپریل: مرشد آباد کے شمشیر گنج اسمبلی حلقہ میں منعقدہ راہل گاندھی کے ایک بہت بڑے جلسہ عام نے تاریخ رقم کر دی۔ لاکھوں کے بے مثال ہجوم نے یہ واضح اشارہ دے دیا ہے کہ مغربی بنگال میں اب تبدیلی کی لہر تیز ہو چکی ہے۔ جلسہ گاہ سے لے کر دور دور تک صرف ایک ہی آواز گونج رہی تھی ”کانگریس ہماری ہے“۔اس تاریخی پروگرام کو کامیاب بنانے میں جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری اور سابق ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر راجیش ٹھاکر نے اہم کردار ادا کیا۔ دونوں سینئرلیڈران مسلسل تین دنوں تک زمینی سطح پر ڈٹے رہے اور پورے پروگرام کی کمان سنبھالے رکھی۔جلسے میں بنگال کے انچارج غلام احمد میر، سینئر لیڈر اور مرشد آباد کے امیدوار ادھیر رنجن چودھری، انچارج پرکاش جوشی سمیت کئی قدآور رہنماؤں کی فعال شرکت نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔ چاروں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں راہل گاندھی نے عوام سے بھاری ووٹوں سے کامیابی دلانے کی اپیل کی۔اپنے پرجوش خطاب میں راہل گاندھی نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت اور نریندر مودی پر زوردار حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور موجودہ حکومت کے نظریہ میں زمین آسمان کا فرق ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ انتخابات کے بعد پیٹرول، ڈیزل اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ عام عوام پر بھاری بوجھ ڈالے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مستقبل کے لیے کانگریس کا انتخاب کریں۔جلسے میں امڑنے والاہجوم صرف ایک تعداد نہیں بلکہ عوامی جذبات کا سیلاب تھا۔ نوجوانوں، ماؤں بہنوں اور ہر طبقے کی بڑی شرکت نے یہ ثابت کر دیا کہ اس بار مغربی بنگال کی سیاست میں بڑی تبدیلی یقینی ہے۔ عوام کا یہ رجحان صاف ظاہر کرتا ہے کہ اس بار نہ تو ٹی ایم سی اور نہ ہی بی جے پی کی حکمت عملی کارگر ثابت ہوگی۔وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ ”عوام کی یہ بے پناہ حمایت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ کانگریس ہی وہ طاقت ہے جو ملک کو متحد رکھتے ہوئے ہر طبقے کے مفاد میں کام کرتی ہے۔“انہوں نے کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی عوامی حمایت آنے والے انتخابات میں کانگریس کی بڑی جیت کی علامت ہے۔شمشیر گنج کا یہ تاریخی جلسہ عام محض ایک سیاسی پروگرام نہیں بلکہ تبدیلی کا اعلان ہے۔ عوام کا جوش، لیڈروں کا جذبہ اور ماحول کی توانائی سب ایک ہی بات کہہ رہے ہیں ”اب کی بار، تبدیلی طے ہے – بنگال میں کانگریس کا ادئے!‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات