Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandعوامی نمائندوں کا فون کاٹنے پر تو پولیس افسران پر ہوگی کارروائی

عوامی نمائندوں کا فون کاٹنے پر تو پولیس افسران پر ہوگی کارروائی

ڈی آئی جی نوشاد عالم نے کہا !شائستگی سے بات کریں پولس اہلکار

جدید بھارت نیوز سروس
پلاموں،10؍جون: عوامی نمائندوں کے ساتھ پولیس افسران کے غیر تسلی بخش رویے اور ان کی بات سنے بغیر فون کاٹنے کی شکایات پر اب سخت کارروائی کی جائے گی۔ اعلیٰ حکام نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیس افسران عوامی نمائندوں سے شائستگی سے بات کر کے ان کے مسائل حل کریں گے۔
ڈی آئی جی کی سخت ہدایت: شائستگی سے بات کریں
اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پلاموں رینج کے ڈی آئی جی نوشاد عالم نے تمام پولیس اہلکاروں کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران عوامی نمائندوں سے تفصیلی اور شائستگی سے بات کریں گے۔ عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اگر اس سلسلے میں کوئی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ پولیس افسر یا اہلکار کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔
پلاموں، گڑھوا اور لاتیہار میں نافذ ہوگا یہ حکم
ڈی آئی جی نوشاد عالم نے پلاموں، گڑھوا اور لاتیہار کے تمام پولیس اہلکاروں کو اس حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی پی ایس نوشاد عالم جنہیں حال ہی میں پلاموں رینج کے ڈی آئی جی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ حکم ان کے عوامی نمائندوں کے ساتھ احترام کے رویے کو یقینی بنانے کے اقدام کا حصہ ہے۔
پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تال میل کی کوشش
ڈی آئی جی نوشاد عالم نے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد بڑھانے کے لیے کئی نکات پر کام شروع کر دیا ہے۔ عوامی نمائندوں سے بہتر رابطہ اور ان کے مسائل کا فوری حل کے سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ توقع ہے کہ اس حکم سے پولیس افسران میں جوابدہی بڑھے گی اور عوامی نمائندوں کے تئیں ان کے رویے میں بہتری آئے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات