مدھوپور، 10 ؍نومبر :گرینڈ الائنس جے ایم ایم کے امیدوار حفیظ الحسن انصاری نے مدھوپور اسمبلی کے برستیا میں عوامی رابطہ مہم چلائی اور اس الیکشن میں جے ایم ایم کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے 20 نومبر کو تین نمبر کا بٹن تیراور کمان پر ووٹ ڈالنے جے ایم ایم کو جیت دلانے کی اپیل کی۔ساتھ ہیجھارکھنڈ میں پھر سے ہیمنت سورین حکومت بنانے کاحلف لیا۔ جہاں باشندگان سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ گرینڈ الائنسکو جھارکھنڈ میں دوبار حکومت بنانے کے لیے دیں، لوگوں نے بھی اپنا مثبت جواب دیا اور صرف جے ایم ایم کی اتحادی حکومت کی حمایت کا عہد کیا۔ اسی انڈیا الائنس کے امیدوار شری انصاری نے ہیمنت سورین کی قیادت میں ترقیاتی کام کیے ہیں اور یہ کام مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے بہت سی اسکیمیں دیں۔ ہیمنت حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی اسکیموں سے سبھی خوش ہیں۔ 20 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں جے ایم ایم کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے سیریل نمبر 3 پر تیر اور کمان کے نشان کے بٹن کو دبائیں اور انڈیا الائنس کے امیدوار کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔



