ہومJharkhandووٹر لسٹ کی نظر ثانی کی تیاریاں تیز

ووٹر لسٹ کی نظر ثانی کی تیاریاں تیز

چیف الیکٹورل افسر کی بی ایل اوز کو گھر گھر سروے کی ہدایت

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،10؍اپریل: جھارکھنڈ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (SIR) کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ریاستی الیکشن محکمہ نے تمام سطحوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ جمعہ کو چیف الیکٹورل آفیسر کے. روی کمار نے اضلاع کے ڈپٹی الیکشن افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کر کے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ میدان میں جا کر بی ایل او اسٹیکر کی جانچ کریں اور جہاں مکان نمبر نہیں ہے وہاں فرضی نمبر دیں۔ بی ایل او رجسٹر میں ہر گھر کا نمبر، اہل ووٹرز اور گھر کے سربراہ کا نام درج کرنا لازمی قرار دیا گیا۔میٹنگ میں پیرنٹل میپنگ پر خاص زور دیتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ غیر میپ شدہ ووٹرز کی فوری نشاندہی کی جائے اور غیر حاضر، منتقل شدہ، فوت شدہ اور ڈپلیکیٹ ووٹرز کی فہرست تیار کر کے تصدیق کرائی جائے۔ ڈپلیکیٹ ووٹر آئی ڈی کو سسٹم کے ذریعے مکمل طور پر ہٹانے کی بھی ہدایت دی گئی۔چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ “ایک بھی اہل شہری ووٹر لسٹ سے نہ چھوٹے” اس کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی باقی ماندہ میپنگ جلد مکمل کر کے خامیوں کی جانچ کی جائے اور ‘بک اے کال‘ کے تحت موصول شکایات کا 48 گھنٹوں میں ازالہ کیا جائے۔ اجلاس میں دیگر افسران بھی آن لائن شریک رہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات