26سے 30مارچ تک ہوں گی اہم میٹنگیں :کیشو مہتو کملیش
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،16مارچ:۔جھارکھنڈ میں کانگریس پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے کے لیے 26 سے 30 مارچ 2025 تک اہم میٹنگیں ہوں گی۔ جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی (جے پی سی سی) کے تمام اہم عہدیداروں کو خصوصی کام سونپے جائیں گے، جنہیں اگلے 100 دنوں میں نچلی سطح پر نافذ کیا جائے گا۔
پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی
آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) جھارکھنڈ کے انچارج کے راجو نے ریاستی کانگریس صدر کیشو مہتو کو لکھے خط میں کہا کہ ان میٹنگوں کا مقصد پارٹی کی طویل مدتی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ اس میں پارٹی کے سینئرلیڈروں، مختلف محکموں کے عہدیداروں، کارکنوں اور سول تنظیموں سے غور و خوض کی جائے گی۔میٹنگوں کے تفصیلی پروگرام کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، ریاستی کانگریس کے صدر کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ جھارکھنڈ کانگریس کے انچارج کے راجو 26 مارچ کو جے پی سی سی کے ایگزیکٹو صدر، نائب صدر اور جنرل سکریٹریوں کے ساتھ صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک بات چیت کریں گے، جب کہ ریاستی کانگریس سکریٹریوں کے ساتھ دوپہر 3:00 بجے سے 00:6 بجے تک میٹنگ ہوگی۔ 27 مارچ کو ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتی محکموں کے ریاستی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ بات چیت کے علاوہ یوتھ کانگریس، مہیلا کانگریس، این ایس یو آئی اور آئی این ٹی یو سی کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ 28 مارچ کو کانگریس کے وزراء، ایم پی، ایم ایل ایز، سابق ایم ایل ایز، سابق ایم پی، سابق وزرا اور ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) کے صدور کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوگی۔ 29 مارچ کو سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ دو مرحلوں میں بات چیت کی جائے گی۔ 30 مارچ کو سابقہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے کانگریسی امیدواروں کے ساتھ میٹنگ ہوگی جس کے بعد میڈیا، سوشل میڈیا اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے بات چیت ہوگی۔ اسی دن سہ پہر 3:00 بجے پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کے ساتھ بات چیت ہوگی اور شام 5:30 بجے کانگریس کنیکٹ سینٹر، رانچی کا دورہ کیا جائے گا۔
جھارکھنڈ میں کانگریس کی نئی حکمت عملی
ان میٹنگوں کے دوران ریاستی کانگریس کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے خصوصی ایکشن پلان بنایا جائے گا۔ پارٹی کارکنوں کو مشن موڈ میں کام کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ کانگریس قیادت کا ماننا ہے کہ جھارکھنڈ میں پارٹی کی موجودگی کو دوبارہ مضبوط کرنے کے لیے عوامی رابطہ، میڈیا حکمت عملی اور تنظیمی طاقت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
کیشو مہتو نے کہا کہ اس پروگرام کو جھارکھنڈ کانگریس کے لیے بہت اہم مانا جا رہا ہے۔ اس سے ریاست میں تنظیم کو مضبوط بنانے اور بہتر کارکردگی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔



