Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandپاکوڑ ضلع کانگریس نے آئین کے تحفظ مہم کی کامیابی کولے کر...

پاکوڑ ضلع کانگریس نے آئین کے تحفظ مہم کی کامیابی کولے کر میٹنگ کی

جدید بھارت نیوز سروس
پاکوڑ 27 دسمبر: ملک گر میں کانگریس کی طرف سے چلائی جا رہی آئین تحفظ مہم کی کامیابی کے سلسلے میں ضلع کانگریس کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ گزشتہ جمعرات کو کانگریس بھون، ضلع ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلع صدر شری کمار سرکار نے کی۔ میٹنگ میں کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری تنویر عالم ریاستی مبصر شیامل کشور سنگھ اور کانگریس کے سینئرلیڈر عین الحق کے علاوہ ضلع بی بلاک کے افسران و کارکنان اور مہیلا مورچہ کے کارکنوں نے شرکت کی۔ پروک سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی حالت ایسی ہے کہ نفرت کی سیاست اپنے عروج پر ہے، بی جے پی حکومت آئین کے خلاف کام کرنے میں لگی ہوئی ہے، تاہم آئین کی حفاظت ضروری ہے، تنویر عالم نے کہا کہ آئین کی حفاظت کے لیے کانگریس 26 دسمبر سے 26 جنوری تک آئین بچاؤ مہم چلا رہی ہے تاکہ پنچایتوں اور دیہاتوں میں لوگوں کو بیدارکیاجائے۔ اس موقع پر بلاک صدر مبصر الحق شاہین پرویز، پرمود دوکانیہ اور درجنوں کارکنان موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات