Tuesday, January 13, 2026
ہومJharkhandبہار فاؤنڈری اینڈ کاسٹنگز لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام مفت چیک اپ کیمپ...

بہار فاؤنڈری اینڈ کاسٹنگز لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 13؍ جنوری:بہار فاؤنڈری اینڈ کاسٹنگز لمیٹڈ نے 12 جنوری کو سیوٹا، رام گڑھ کے کمیونٹی ہال میں ‘آئرس ‘ (IRIS) کے تعاون سے آنکھوں کے مفت معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں آس پاس کے علاقوں کے تقریباً 146 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ‘آئرس ‘ کے ڈاکٹروں نے مریضوں کی آنکھوں کی جانچ کی۔ کیمپ کے دوران جن افراد کی بصارت کمزور پائی گئی انہیں نمبر والے چشمے فراہم کیے جائیں گے، نیز جو مریض موتیا بند میں مبتلا پائے گئے ان کے لیے کمپنی کی جانب سے مفت آپریشن کا انتظام کیا جائے گا۔اس سے قبل 7 جنوری کو مہتو ٹولہ، 9 جنوری کو سنگھ ہوٹل، رانچی روڈ اور 11 جنوری 2026 کو مرار پنچایت بھون میں بھی ایسے کیمپ منعقد کیے گئے تھے، جن میں مجموعی طور پر 353 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر بہار فاؤنڈری کے راکیش گپتا، شیبال کمار، آشیش کٹاریا، سورج دیو پرساد، شبھم کمار، پرتیشتھا پاٹھک سمیت سی ایس آر (CSR) ٹیم کے ارکان موجود تھے۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد میں سورج دیو پرساد کا اہم تعاون رہا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات