Monday, January 12, 2026
ہومJharkhandپالی پترہ میں آمیاتنظیم کے زیر اہتمام’’ دعوتِ جنگل‘‘ کا انعقاد

پالی پترہ میں آمیاتنظیم کے زیر اہتمام’’ دعوتِ جنگل‘‘ کا انعقاد

 موب لنچنگ قانون کے نفاذ اور اردو اساتذہ کی بھرتی کا مطالبہ کیا گیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 11؍ جنوری:رانچی کے راتو بلاک کے پالی پترہ میں آمیاتنظیم کی جانب سے “دعوتِ جنگل” پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں جھارکھنڈ کے نوجوانوں کے حقوق اور مسلم معاشرے کے انصاف سے جڑے مطالبات اٹھائے گئے۔ تنظیم کے مرکزی صدر ایس علی نے کہا کہ مقامی پالیسی کے بغیر ہونے والی بحالیوں سے جھارکھنڈی نوجوانوں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلیوں کے لیے ‘پیسا قانون ‘ (PESA) کے ساتھ ساتھ مول نواسیوں کے حقوق بھی یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے 2003 کی ووٹر لسٹ میں غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 1995 کی لسٹ سے ملاپ کرنے، پسماندہ طبقات کو آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دینے، اور سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے اور نجی شعبے میں مقامی نوجوانوں کو 75 فیصد ریزرویشن دینے پر زور دیا۔ پروگرام میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ 2021 میں اسمبلی سے پاس ہونے کے باوجود ‘موب لنچنگ ‘ کی روک تھام کا بل اب تک قانون کی شکل میں نافذ نہیں ہو سکا، جبکہ ایسی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔ مزید برآں، مسلم مذہبی مقامات کی اراضی کے اندراج، اقلیتی بورڈز اور کمیشنوں میں مستقل ڈائریکٹرز کی تعیناتی، اور 2013 کے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود عالم و فاضل ڈگری کے لیے یونیورسٹی کے قیام جیسے مطالبات پیش کیے گئے۔ ہائی اسکولوں میں عربی، فارسی اور اردو اساتذہ کی خالی اسامیوں کو بھرنے کی جانب بھی توجہ دلائی گئی۔ موجود افراد نے ان عوامی مسائل پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے نام ایک تجویز نامہ جاری کیا۔ پروگرام کی نظامت مرکزی سکریٹری نوشاد عالم اور شکریہ کی تحریک ضیاء الدین انصاری نے پیش کی۔ اس موقع پر شمیم اختر (کانگریس)، شفیق عالم (جے ایم ایم)، ارشد ایوب (ایم آئی ایم)، نوراللہ حبیب ندوی سمیت رحمت اللہ انصاری، شاہد افروز، اورنگزیب عالم اور بڑی تعداد میں دیگر لوگ موجود تھے۔دعوتِ جنگل میں کانگریس لیڈر شمیم اختر، جے ایم ایم لیڈر شفیق عالم، ایم آئی ایم لیڈر ارشد ایوب، اسلامیہ مانڈر کے صدر نوراللہ حبیب ندوی، ارشاد امام، اسرار عالم کے علاوہ آمیا تنظیم کے مرکزی عہدیداران رحمت اللہ انصاری، شاہد افروز، اورنگزیب عالم، حارث عالم، انجم خان، عبد الغفار، محمد جاوید، ابو ریحان، عبد الباری، صدیق انصاری، تہمید انصاری، محمد اکرم، سلطان راجہ، معیز انصاری، عارف انصاری، محسن حواری، منظور انصاری، مشتاق انصاری، شیخ ایوب، سبدول ملک، نسیم انصاری، انعام الحق، رضوان انصاری اور خالد سیف اللہ سمیت بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات