منریگا دیہی غریبوں کے وقار کی ضمانت ہے، چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں: کانگریس
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 11؍ جنوری:جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے انچارج کے راجو، بیلا پرساد، بھوپیندر مراوی اور ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش کی ہدایت پر اتوار کو رام گڑھ کانگریس کمیٹی کی جانب سے گاندھی چوک کے قریب ایک روزہ اپواس اور علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت رام گڑھ ضلع کوآرڈینیٹر سنجے ساؤ نے کی۔ یہ احتجاج مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے ‘منریگا ‘ (MNREGA) اسکیم کا نام بدلنے اور اس کے ذریعے غریبوں، محروموں اور پسماندہ طبقات کے آئینی حقوق کو کمزور کرنے کی کوششوں کے خلاف کیا گیا۔ اس موقع پر سابق امیدوار بجرنگ مہتو اور کارگزار صدر پنکج تیواری نے تھانہ چوک پر گاندھی جی کے مجسمے کو پہنچائے گئے نقصان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کے نظریات کو دبایا نہیں جا سکتا۔ سابق ایم ایل اے ممتا دیوی نے اعلان کیا کہ بہت جلد ضلعی انتظامیہ یا ان کے فنڈ سے مہاتما گاندھی کا قد آور مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ پروگرام میں بجرنگ مہتو، پنکج تیواری، سی پی سنتن، ارون کمار سنہا، کھوگیندر ساؤ، راجندر چودھری، دنیش منڈا، سنتوش سونی، ساگر مہتو، احسان اللہ انصاری، آصف اقبال، روپیندر مہتو، ذاکر اختر، راجو ورما، ٹنکو خان، آزاد سنگھ، غریبہ بھوئیاں، محمد عباس، لکھیشور کمار، پربھات کمار، کلمیشور بیدیا، کارتک رام، سنتوش نائیک، کشور رجک، غلام سرور، پنٹو انصاری، محمد تسلیم، پپو پاسوان، محمد ساجد، مکیش کمار، پرمانند سنگھ، سنجو گپتا، سنکو خان، سنتوش سنگھ، آنند پرتاپ، سنجیو جی، جے کے اگروال، مہیش یادو، نسیم خان، پون مہتو، شمشاد خان، راجیش کمار یادو اور دیگر کارکنان شریک تھے۔



