Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجمشیدپور میں JIMS اور SIMS اسپتال کے درمیان نئی شراکت

جمشیدپور میں JIMS اور SIMS اسپتال کے درمیان نئی شراکت

یہ شراکت غریب مریضوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی: ہدایت اللہ خان

جدید بھارت نیو زسروس
جمشیدپور،16؍نومبر: جمشیدپور میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے جگناتھ گپتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ہاسپٹل (JIMSH) اور SIMS ہسپتال کے درمیان نئی شراکت داری کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس شراکت کے تحت شہر میں JIMS کا انفارمیشن سینٹرقائم کیا گیا، جس کا افتتاح SIMS ہسپتال کے تعاون سے کیا گیا۔ اس نئے مرکز کے آغاز سے جھارکھنڈ کے مریضوں کے لیے سپر اسپیشلٹی علاج تک رسائی نہ صرف آسان ہوگی بلکہ کم خرچ بھی ثابت ہوگی۔افتتاحی تقریب میں جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان بحیثیت مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ ان کے ساتھ JIMSH کے چیئرمین کرشن کمار گپتا، SIMS ہسپتال کے پروفیسر رحمت سعید خان اور جمشیدپور کے معروف کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر این کے داس بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز ایک بڑے ملٹی اسپیشلٹی ہیلتھ کیمپ سے ہوا، جس میں مفت طبی مشورہ، صحت کی جانچ اور بیداری پروگرام منعقد کیے گئے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے ان خدمات سے فائدہ اٹھایا۔JIMS انفارمیشن سینٹرکے قیام کا مقصد یہ ہے کہ جھارکھنڈ کے لوگ مقامی سطح پر ہی JIMS کے سپر اسپیشلٹی ڈاکٹروں سے مشورہ حاصل کرسکیں۔ اس شراکت کے تحت ماہر ڈاکٹر وقتاً فوقتاً جمشیدپور کا دورہ کریں گے، جس سے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج مل سکے گا۔ JIMSH میں پہلے ہی سے مناسب اور کِفایتی صحت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہاں آیوشمان بھارت کارڈ کے تحت مفت علاج بھی دستیاب ہے۔ہدایت اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نجی اسپتالوں میں غریب مریضوں کے اہل خانہ اکثر علاج کے بھاری بل ادا نہیں کر پاتے اور افسوسناک طور پر کئی بار ہسپتال لاش بھی نہیں دیتے۔ ایسے حالات میں JIMS اور SIMS کی یہ شراکت غریب مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت سے ہر طبقے کے لوگوں کو—خواہ وہ غریب ہوں یا امیر ،اعلیٰ معیار کا علاج ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کیا جائے گا۔JIMSH کے چیئرمین کرشن کمار گپتا نے کہا کہ جھارکھنڈ میں اس سینٹر کی شروعات ریاست کے لیے فخر کا مقام ہے۔ JIMS ہسپتال کولکاتہ کے بج بج علاقے میں واقع ایک NABH منظور شدہ ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال اور میڈیکل کالج ہے، جو 26 سے زیادہ سپر اسپیشلٹی خدمات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت نہ صرف علاقے کے صحت نظام کو مضبوط کرے گی بلکہ عالمی معیار کی طبی سہولیات اب جمشیدپور شہر میں ہی دستیاب ہوں گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات