Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandمسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے مرکزی وزیر چراغ پاسوان سے ملاقات کی

مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے مرکزی وزیر چراغ پاسوان سے ملاقات کی

وقف ترمیمی بل 2024 کو واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے بھیجا گیا ڈیمانڈ لیٹر سونپا

ہماری پارٹی کا موقف وقف ایکٹ کے تعلق سے مسلم برادری کے ساتھ ہے: مرکزی وزیر چراغ پاسوان

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23ستمبر: مسلم کمیونٹی کے مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں نےسوموار کو رانچی میں مرکزی وزیر چراغ پاسوان سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 کو واپس لینے کا مطالبہ کیااور اسے مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے بھیجا گیا ڈیمانڈ لیٹر سونپا۔ اس دوران وفد نے مرکزی وزیر کے ذریعہ لوک سبھا میں پاس کرانے کے لئے پیش کئے گئے وقف بل پرمرکزی وزیر چراغ پاسوان کے ذریعہ اعتراض ظاہر کرتے ہوئے جے پی سی کو بھیجنے کے لیے کیے گئے کام پراظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہحکومت ہند کی طرف سے لایا گیا وقف ترمیمی بل آئین کی بنیادی روح، مساوات کے حق اور مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔ وقف املاک اور وقف ایکٹ کے حوالے سے ملک کو گمراہ کیا جا رہا ہے، ملک میں وقف املاک کا زیادہ تر حصہ مسلم آباؤ اجداد نے عطیہ کیا ہے۔ جس میں مسجد، مدرسہ، عیدگاہ، مقبرہ، درگاہ، قبرستان، مسافرخانہ، تعلیمی ادارے وغیرہ شامل ہیں۔بڑے مافیا برسوں سے قائم مذہبی مقامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں جن کی نشاندہی حکومت اور وقف بورڈ نے کی ہے۔ حکومت کی طرف سے لایا گیا ترمیمی بل وقف ایکٹ، وقف بورڈ اور وقف ٹریبونل کو کمزور کرتا ہے اور کلکٹر کے ہاتھ میں طاقت دیتا ہے، جو بالکل بھی منصفانہ نہیں ہے اور یہ جمہوری نظام کے بھی خلاف ہے، اس لیے وقف ترمیمی بل 2024 کو واپس کیا جانا چاہیے اور وقف ایکٹ 1995 کے تحت حکومت ہند کو چاہیے کہ وہ وقف املاک کو قبضے سے چھڑا کر وقف بورڈ کے حوالے کرنے کی کوشش کرے۔ مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا کہ میں اپنے والد کی طرح ملک میں آئین اور انصاف کی حفاظت کروں گا، میری کوشش ہوگی کہ کسی طبقے یا برادری کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے ہماری پارٹی کا موقف مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے پروفیسر یاسین قاسمی، جمعیۃ علماء ہند کے ریاستی جنرل سکریٹری مولانا اصغر مصباحی، مسجد جعفریہ کے مولانا سید تہذیب الحسن رضوی، مجلس علما جھارکھنڈ کے مولانا صابر حسین مظہری، مدرسہ دارالعلماء راتو کے صدر مولانا ضیاء الہدا، اقلیتی امور کے ماہر ایس علی، سماجی کارکن تنویر احمد، ایل جے پی پارٹی کے ریاستی صدر بیریندر پردھان، حسن انصاری وغیرہ شامل تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات