چترا،گذشتہ روز(راست)رانچی کے پریس کلب میں انعقاد یک روزہ صوبائی سطح پہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی بیٹھک میں صوبے جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں صدور کا انتخاب کیا گیا جس میں چترا شہر کے رہنے والے مفتی عدنان ایوبی کو AIMIM کا چترا ضلع کا صدر منتخب کیا گیا، ایوبی کو صوبائی صدر جناب محمد شاکر نے خود خط کے ذریعے نامزد کیا، اس موقع پہ صوبے کے تمام ذمہ دار موجود تھے اور سبھوں نے ایوبی کو صدر بننے پر مبارکباد پیش کی، ایوبی نے کہا کہ ضلع کا صدر بنانا بہت بڑی ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور خوش دلی کےساتھ کروں گا، ایوبی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مجلس میں جوڑنے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا سماج میں پھیلی بدعنوانیاں اور حق کے لیے آواز بلند کروں گا۔









Users Today : 207
Users Yesterday : 212
Users Last 7 days : 2309
Users Last 30 days : 7852
Users This Month : 207
Users This Year : 7866
Total Users : 4569409