جدید بھارت نیوز سروس
چترا،30؍جون: چترا کے مقبول ایم پی کالی چرن سنگھ نے مختلف محکموں کے لیے چار نمائندے مقرر کیے ہیں۔ چمپا دیوی کو محکمہ خواتین اور سماجی بہبود کا نمائندہ، ودیا ساگر آریہ کو فوڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ، محمد یاسین کو محکمہ اقلیتی بہبود کا نمائندہ اور بسنت یادو کو محکمہ آبپاشی کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے ایک خط کے ذریعے تمام متعلقہ محکموں کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے سب سے کہا کہ وہ محکمانہ اسکیموں کے نفاذ، نگرانی اور کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ترقیاتی کاموں میں شفافیت آئے گی اور عوام کے مسائل جلد حل ہوں گے۔ رکن اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ یہ نمائندے ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تمام منتخب نمائندوں نے ایم پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے اسے ایمانداری سے نبھائیںگے۔ چاروں نمائندوں کو ایم پی کے نمائندے ونے سنگھ، پردیپ سنگھ، پرشورام شرما، منجیت رانا، محمد خالد، محمد افضل، لاڈلاخان، گڈو سنگھ، بوبی رام، سنجے پرجاپتی، بیجناتھ یدوونشی، راجا مالاکر، سورو اگروال، دنیش کمار گوپ اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔



