Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandبوکارو پولیس کی کارروائی میں موٹر سائیکل چورگروہ کا پردہ فاش

بوکارو پولیس کی کارروائی میں موٹر سائیکل چورگروہ کا پردہ فاش

12 مسروقہ موٹر سائیکل کے ساتھ 3 چور گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
بوکارو ،31؍اگست: بوکارو ضلع کے گومیا تھانہ علاقے کے تحت کتھارا او پی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ یہ مہم سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شروع کی گئی۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر، بیرمو-تینوگھاٹ کی قیادت میں، گومیا پولیس اسٹیشن، کتھارا او پی اور بوکارو تھرمل پولیس اسٹیشن کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مار کر تین بدمعاش چوروں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزموں میں  امن علی , محمد انطاف عرف پھچن رائے اور کلام رائے شامل ہیں ۔دوران تفتیش ملزمان نے چوری کی وارداتوں، موٹر سائیکل چھپانے اور فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ان کی اطلاع پر پولیس نے تینوگھاٹ جانے والی سڑک کے قریب بیڈا ٹنڈ کے مقام پر دامودر ندی کے کنارے جھاڑیوں میں چھپائی گئی کل 12 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور مفرور ملزم کا نام عاشق رائے عرف بڑو بابو کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علاقے میں گاڑیوں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو مؤثر طریقے سے روکنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کیس میں مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس ٹیم کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات