پونے کیلئے آج ہوںگے روانہ
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،6؍فروری:جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر رویندر ناتھ مہتو ایم آئی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کے لیے کل پونے روانہ ہوں گے۔ اسپیکر اس کانفرنس میں انڈین اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ کے 14ویں قومی کانکلیو کی صدارت کریں گے۔اس یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی قومی ایم ایل اے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے،‘’revadi culture : A Fiscal burden or necessary support?’’کے موضوع پر اپنا لیکچر بھی دیں گے۔نیشنل ایم ایل اے کانفرنس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے حصہ لینے والے اراکین capacity building programme for legislators کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔اس پروگرام میں وزیر عرفان انصاری اور جھارکھنڈ اسمبلی کے کچھ ممبران بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایم آئی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس سال 2023 national legislator’s conference Bharat کا انعقاد ممبئی میں کیا گیا تھا۔ جس میں ملک بھر سے کل 1800 ایم ایل اے نے شرکت کی تھی۔



