Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandوزیر رام داس سورین باتھ روم میں پھسل گئے؛ حالت تشویشناک

وزیر رام داس سورین باتھ روم میں پھسل گئے؛ حالت تشویشناک

ایئر ایمبولینس کے ذریعے دہلی لے جایا گیا

جدید بھارت نیوز سروس
مشرقی سنگھ بھوم، 2 اگست:۔ جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم رام داس سورین کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ہفتہ کی صبح باتھ روم میں پھسلنے کی وجہ سے ان کے سر پر شدید چوٹ آئی اور دماغ میں بلڈ کلاٹ (خون جمنا) ہو گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے دہلی کے اپولو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ہفتہ کی صبح رام داس سورین جمشید پور کے گھوڑباندھا میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کے باتھ روم میں پھسل کر گر گئے۔ ان سے سر پر شدید چوٹ آئی اور اس کے دماغ میں خون جم گیا۔ گرنے کے بعد ان کے اہل خانہ انہیں فوری طور پر ٹاٹا موٹرس اسپتال لے گئے جہاں ابتدائی علاج کے بعد ان کی حالت نازک قرار دی گئی۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ انہوں نے فوری طور پر انہیں بہتر علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے دہلی بھیجنے کی ہدایت دی۔ جمشید پور میں گرین کوریڈور بنا کر وزیر کو ٹاٹا موٹرس اسپتال سے سوناری ایئرپورٹ لے جایا گیا، جہاں سے انہیں دہلی کے اپولو اسپتال بھیجا گیا۔سابق مرکزی وزیر ارجن منڈا بھی سوناری ایئرپورٹ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ رام داس سورین ان کے اچھے دوست ہیں۔ وہ ان کی بگڑتی ہوئی صحت سے بہت افسردہ ہیں۔ انہوں نے دہلی اپولو کے ڈائریکٹر انوپم سے بات کی ہے، جہاں ان کا بہتر علاج کیا جائے گا۔سوناری ہوائی اڈے پر سابق مرکزی وزیر ارجن منڈا، ایچا گڑھ کی ایم ایل اے سبیتا مہتو، ایم ایل اے منگل کالندی، کنال شاڈنگی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) لیڈر راجو گری، رمیش ہانسدا اور دیگر کارکنان موجود تھے۔جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے رام داس سورین کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم، ہمارے بڑے بھائی رام داس سورین کے بیمار ہونے کی خبر بہت تشویشناک ہے۔ باتھ روم میں گرنے کی وجہ سے انہیں دماغ میں چوٹ لگی ہے اور بلڈ کلاٹ ہو گیا ہے۔ انہیں ہوائی جہاز سے دہلی لے جایا جا رہا ہے۔ میں مسلسل ان کی حالت کی نگرانی کر رہا ہوں۔ میں آپ سب سے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔ ایشور سے دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات