Thursday, January 15, 2026
ہومJharkhandرکن پارلیمنٹ کالی چرن سنگھ نے بلبل میلہ کا افتتاح کیا

رکن پارلیمنٹ کالی چرن سنگھ نے بلبل میلہ کا افتتاح کیا

مکر سنکرانتی پر اُمڑا ہجوم، بلبل میلہ مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی کا مرکز بنا

چترا 14 جنوری(راست)مکر سنکرانتی کے بابرکت موقع پر گِدّھور پرکھنڈ کے علاقہ میں واقع معروف بلبَل میلہ کا افتتاح چترا لوک سبھا کے رکنِ پارلیمنٹ کالی چرن سنگھ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاح کے بعد رکنِ پارلیمنٹ نے موجود عوامی نمائندوں اور عقیدت مندوں کے ساتھ ماں باگیشوری مندر میں پوجا ارچنا کی اور ریاست کے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ مکر سنکرانتی صرف تل اور گُڑ کے استعمال کا تہوار نہیں بلکہ یہ زندگی میں نئی توانائی، مثبت سوچ، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے روایتی میلوں سے معاشرتی اتحاد کو مضبوطی ملتی ہے اور عوام میں مسرت و جوش پیدا ہوتا ہے۔ رکنِ پارلیمنٹ نے موجود لوگوں کو تہنیتی پیغام بھی دیا۔بلبَل میلہ میں دیہی علاقوں سمیت آس پاس کے پرکھنڈوں سے لوگوں کی بھاری بھیڑ اُمڑ پڑی۔ بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے مختلف جھولوں، کھیلوں، مقامی دستکاری کی نمائش اور ثقافتی پروگراموں سے خوب لطف اٹھایا۔ شام تک میلہ پُررونق رہا اور فضا جشن کے رنگوں سے بھر گئی۔کالی چرن سنگھ نے کہا کہ بلبَل میلہ صرف مذہبی اجتماع نہیں بلکہ یہ سماجی، ثقافتی اور انسانی قدروں کا حسین امتزاج ہے۔ ایسے عوامی اجتماع معاشرتی رشتوں کو مضبوط کرتے ہیں اور ہماری لوک روایتوں کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔اس موقع پر سمریا کے رکنِ اسمبلی اجول داس، چترا ضلع پریشد کی چیئرپرسن ممتا دیوی، منڈل ادھیاکش پرم چند یادو، رکنِ پارلیمنٹ کے نمائندے وَنَے سنگھ، کپل کمار، منوج دانگی سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔مکر سنکرانتی کے اس موقع پر منعقدہ بلبَل میلہ علاقائی ثقافت کا اہم مرکز بن گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات