Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandرانچی میں موسلادھار بارش اور برسات کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ

رانچی میں موسلادھار بارش اور برسات کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ

ڈی سی نے متاثرہ علاقوں میں انتظامات کولیکر متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،19؍جون: آج ڈپٹی کمشنر-کم -ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، رانچی، منجوناتھ بھجنتری کی صدارت میں ضلع میں بھاری بارش اور موسم کی تیاری کے سلسلے میں جاری کردہ الرٹ کے بارے میں ایک آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی۔ ڈی آئی جی-کم-سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس، رانچی، چندن کمار سنہا کے ساتھ ضلع سطح کے افسران اور متعلقہ محکمے کے پولیس افسران میٹنگ میں شامل تھے۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتری نے سب سے پہلے محکمہ موسمیات کی طرف سے موسلادھار بارش کے حوالے سے جاری کردہ الرٹ پر ضلع کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دیہی اور شہری متاثرہ علاقوں میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو محتاط رہنے اور متبادل انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر-کم-ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منجوناتھ بھجنتری نے خاص طور پر ضلع پنچایتی راج افسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ہر پنچایت میں پنچایت بھون اور اسکولوں کی عمارتوں میں متاثرہ لوگوں کے لیے ریلیف کیمپ کے انتظامات کو تیار رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام بلاکس کے ضلعی سطح کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ متاثرہ علاقے کے لوگوں کو بروقت امداد فراہم کی جاسکے۔ ضلع پنچایتی راج افسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ آنے والے دنوں میں تمام مکھیا گروپوں کے ذریعے بارش میں حفاظتی اقدامات سے متعلق معلومات کو وسیع پیمانے پر عام کریں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ برقیات اور سڑک کی تعمیر کے محکمہ کے افسران کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ بارش کے باعث سڑک پر بجلی کی تاریں اور درخت گرنے کی صورت میں فوری ایکشن لینے اور سسٹم کو بحال کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع ٹرانسپورٹ آفیسر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ٹریفک کو ہدایت دی کہ وہ ٹریفک نظام کی حالت پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حادثات کے شکار علاقوں اور بارش سے متاثرہ سڑکوں/پلوں پر ٹریفک کے نظام کو ہموار رکھنے کے لیے ضروری وسائل کا بندوبست کیا جائے اور شہریوں کو متبادل راستوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے علاقائی نگرانی کمیٹیوں کے ساتھ مل کر بند نالوں، آبی جماؤ اور گرے ہوئے درختوں کی حالت پر نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی تیاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے 10 جولائی کو مجوزہ مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو ضروری رہنما خطوط بھی دیے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات