Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandمانیکا سردار نے استعفیٰ واپس لے لیا

مانیکا سردار نے استعفیٰ واپس لے لیا

ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض بی جے پی کی سابق رکن اسمبلی نے دیا تھا استعفیٰ

جدید بھارت نیوز سروس:جمشیدپور، 21 اکتوبر:۔ ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض بی جے پی لیڈر اور پوٹکا کی سابق ایم ایل اے مینکا سردار نے ریاستی صدر بابو لال مرانڈی کو خط لکھ کر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔ اس سے قبل آج دن بھر مینکا سردار کو منانے کی کوششیں جاری رہیں۔ رانچی سے راجیہ سبھا کے رکن ریاستی جنرل سکریٹری آدتیہ ساہو تقریباً ایک بجے پوٹکا پہونچے۔ دونوں کے درمیان ان کی ہاتا واقع رہائش گاہ پر کافی دیر تک بات چیت ہوتی رہی۔ اس ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔ میڈیا کے اندر جانے پر مکمل پابندی تھی۔ قبل ازیں پوٹکا سے بی جے پی امیدوار میرا منڈا نے بھی سابق ایم ایل اے مینکا سردار سے ملاقات کی اور جیت کے لیے آشیرواد طلب کیا۔ قابل ذکر ہے کہ پوٹکا سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مینکا سردار نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات