70400 سی ایف ٹی غیر قانونی ریت ذخیرہ ضبط، 8 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج
جدید بھارت نیوز سروس
چترا،18؍جنوری: ڈی سی رمیش گھولپ کی ہدایات پر مائننگ ٹاسک فورس کی ٹیم ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کانکنی، نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مسلسل چھاپے اور تحقیقاتی مہم چلا رہی ہے۔ دیر شام موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پرمیور ہنڈ زونل علاقے میں سب ڈویژنل افسرچتراظہور عالم کی قیادت میورہنڈ زون میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نیز زونل آفیسر میورہنڈ منیش کمار، پولیس اسٹیشن انچارج میورہنڈ امیت کمار اور مائنس انسپکٹر راجیش ہانسدا ، میں ضلع مائننگ آفس کے ذریعہ مشترکہ طور پر چھاپہ ماری مہم چلائی ۔چھاپے کے بعد سب ڈویژنل افسر چترا، ظہور عالم نے بتایا کہ میوہنڈ کے تحت موضع سوکی اور سوگی میں واقع براکر ندی گھاٹ کے علاوہ مختلف مقامات پر غیر قانونی ریت کی کانکنی ، غیر قانونی کھدائی، نقل و حمل/ذخیرہ کرنے کے خلاف مشترکہ اچانک معائنہ کیا گیا۔ ریت کا معائنے کے دوران موضع سوکی اور سوگی کے مختلف مقامات پر 400،70سی ایف ٹی یا غیر قانونی ریت سے بھری تقریباً 704 ٹریکٹر پائی گئی۔ اسے ضبط کرنے کے بعد، غیر قانونی کان کنی، نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث کل 8 افراد اور کئی دیگر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس کے علاوہ ایک اور جگہ پر تقریباً 36700 سی ایف ٹی اسٹوریج کا دعویٰ کیا گیا ہے، اس کی روشنی میں اس دعوے کی سچائی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے دوران ریت کا غیر قانونی ذخیرہ پایا گیا تو ایف آئی آر درج کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں سب ڈویژنل آفیسر نے کہا کہ ریت کی غیر قانونی کانکنی، نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف مسلسل چھاپے جاری رہیں گے۔ غیر قانونی کان کنی، نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی تمام عام لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی بھی عام آدمی کو غیر قانونی کانکنی، نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق کوئی بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر ہمیں یا مائن انسپکٹر، مائننگ آفیسر، زونل آفیسر کو اس کی اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والوں کے نام خفیہ رکھے جائیں گے۔



