ملک بھر کے مائننگ ایکسپرٹ نے کانکنی اور انوویشن پر کی چرچہ
جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد،26؍اکتوبر: آئی آئی ٹی، آئی ایس ایم ، جسے کان کنی کی تعلیم اور تکنیکی اختراع کا مرکز سمجھا جانے والاآئی آئی تی ، آئی ایس ایم میں مائننگ انجینئرنگ محکمہ اور ایس ایم ای طلباء چیپٹر کے مشترکہ زیر اہتمام سالانہ ٹیکنو مائننگ فیسٹ ’’‘KHANAN 2025‘ چل رہا ہے۔ دو روزہ اس فیسٹ میں ملک بھر کے مائننگ انجینئرنگ کے طلباء ، پروفیسر اور صنعت کے ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجیز، حفاظتی اقدامات، پائیدار کان کنی، اور کان کنی کے شعبے میں اختراعات پر خصوصی سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں۔ مہمان خصوصی اجول تاہ، ڈائرکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز سیفٹی (DGMS) تھے، جب کہ خصوصی مہمانوں میں منوج اگروال، سی ایم ڈی، بی سی سی ایل، ڈائریکٹر، ہندوستان کاپر لمیٹڈ، ڈائریکٹر، CSIR-CIMFR، اور سی ای او، ہندوستان زنک لمیٹڈ (HZL) شامل تھے۔ پروفیسر، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی (آئی ایس ایم) دھنباد سوکمار مشرا نے کہا کہ ’’‘KHANAN 2025‘کا مقصد طلباء کو کان کنی کی صنعت کے نئے چیلنجوں اور مواقع سے منسلک کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل کی تکنیکی سمت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ فیسٹ کے دوران مختلف تکنیکی مقابلے، پیپر پریزنٹیشنز، ورکشاپس، اور انڈسٹری-اکیڈمک انٹریکشن سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو طلباء کو کان کنی کے حقیقی چیلنجوں کو حل کرنے کا عملی تجربہ فراہم کریں گے۔پروفیسر سوکمار مشرا، نے بتایا کہ ماہرین کی بات چیت اس سمت پر ایک نتیجہ فراہم کرے گی جس میں کان کنی کی سرگرمی کو آگے بڑھنا چاہئے۔



