Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجے پی ایس سی کی جوابی پرچوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات...

جے پی ایس سی کی جوابی پرچوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کروائیں، گورنر سیکرٹریٹ نے کمیشن کو ہدایت دی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 30 جون:۔ جھارکھنڈ کمبائنڈ سول سروسز مسابقتی امتحان 2023 میں جوابی پرچوں کی چھان بین سے متعلق اٹھنے والے سوالات اب اعلیٰ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے حال ہی میں گورنر سنتوش کمار گنگوار سے ملاقات کی اور معاملہ ان کے نوٹس میں لایا۔ جس کے بعد گورنر سکریٹریٹ نے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے 23 جون 2025 کو گورنر سے ملاقات کی اور انہیں جے پی ایس سی میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا اور ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے امیدوار پریم کمار اور دیگر کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی بھی جانکاری دی۔ میمورنڈم میں امتحان کی جوابی پرچوں کی جانچ میں بے قاعدگیوں کی بات کہی گئی اور اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اب گورنر سیکریٹریٹ نے باضابطہ طور پر اس پر پہل کی ہے۔ گورنر کے سکریٹریٹ سے جاری خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس کی طرف سے راج بھون کو دی گئی اطلاع کے مطابق اصل کاپی جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن کو بھیجی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی کمیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قواعد کے مطابق اس معاملے میں ضروری کارروائی کو یقینی بنائے۔ یہ خط ایڈیشنل سکریٹری اے کے ستیہ جیت نے جاری کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پریم کمار اور دیگر امیدواروں کی طرف سے دی گئی شکایات کمیشن کو بھیجے گئے خط کے ساتھ منسلک ہیں۔ ان شکایات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوابی پرچوں کی جانچ میں جانبداری اور غیر منصفانہ طریقے اپنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے کئی مستحق امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات