Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجے ایم ایم بہار میں مہا گٹھ بندھن سے الگ

جے ایم ایم بہار میں مہا گٹھ بندھن سے الگ

6 اسمبلی سیٹوں پر اکیلے انتخاب لڑنے کا کیا اعلان

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے بہار میں عظیم اتحاد سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست کی 6 اسمبلی سیٹوں پر تنہا انتخاب لڑے گا۔ یہ اعلان پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری سپریو بھٹاچاریہ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے ان حلقوں پر دعویٰ کیا تھا جہاں ہمارے کارکنان این ڈی اے کے خلاف طویل عرصے سے سرگرم رہے ہیں، لیکن وہ سیٹیں ہمیں نہیں دی گئیں‘‘۔
جھارکھنڈ میں آر جے ڈی کو دیا وزیر کا عہدہ
سپریو بھٹاچاریہ نے مزید کہا، “جھارکھنڈ میں ہم نے 2019 میں آر جے ڈی اور کانگریس کی حمایت کی تھی۔ ہم نے اپنی کچھ سیٹیں ان کو دی تھیں۔ آر جے ڈی کے امیدوار کو وزیر بھی بنایا گیا، اور وزیر اعلیٰ نے انہیں اپنے تمام دوروں اور پروگراموں میں نمایاں مقام دیا۔ ہم نے 2024 کے انتخابات میں بھی آر جے ڈی کو کامیابی دلائی، اور ان کا نمائندہ کابینہ میں اہم عہدے پر فائز ہے۔” انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے انتخابی مہم کے لیے 20 اسٹار پرچارکوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
چھ سیٹوں پر جے ایم ایم امیدوار
سپریو بھٹاچاریہ نے واضح کیا کہ پارٹی نے چکائی، دھمدھا، کٹوریا، منیہری، جموئی اور پیرپینتی اسمبلی حلقوں سے اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے کٹوریا اور منیہری درج فہرست قبائل کے لیے، جب کہ پیرپینتی درج فہرست ذاتوں کے لیے مخصوص ہے۔
بہار میں اتحاد کی حالت نازک
انہوں نے کہا، “بہار میں این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ کئی سیٹوں پر باہمی ٹکراؤ ہے، اور ہم اپنے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔” ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انتخاب کے بعد جھارکھنڈ میں اتحاد کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا، کیونکہ بار بار جے ایم ایم کے کارکنوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، جو کسی دھوکے سے کم نہیں۔
جھارکھنڈ میں آر جے ڈی کی پوزیشن
خیال رہے کہ جھارکھنڈ میں آر جے ڈی نے اتحاد کے تحت 7 سیٹوں پر انتخاب لڑا تھا، جن میں سے بشرم پور، دیوگھر، گوڈا اور حسین آباد میں کامیابی حاصل کی۔ گوڈا سے جیتنے والے ایم ایل اے سنجے پرساد یادو کو کابینہ میں وزیر بنایا گیا۔ جے ایم ایم نے بہار میں عظیم اتحاد میں شمولیت کی مانگ اسی شراکت داری کی بنیاد پر کی تھی۔
سیٹوں کی تقسیم پر تناؤ برقرار
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، لیکن عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر اب تک اتفاق نہیں ہو سکا۔ آر جے ڈی، کانگریس، بائیں بازو کی جماعتیں اور وی آئی پی کے درمیان کئی سیٹوں پر اختلافات برقرار ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں 121 سیٹوں کے لیے 125 امیدواروں نے بغیر کسی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے پرچے داخل کر دیے ہیں۔ ان میں آر جے ڈی نے 72، کانگریس نے 24، بائیں بازو نے 21، وی آئی پی نے 6 اور آئی آئی پی نے 2 سیٹوں پر پرچے داخل کیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں چار ایسی سیٹیں بھی ہیں جہاں اتحادی جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے ہیں، اور مجموعی طور پر دونوں مراحل میں عظیم اتحاد کی جماعتیں 11 سیٹوں پر آپس میں ٹکرا رہی ہیں۔ یہاں تک کہ آر جے ڈی نے کانگریس کے ریاستی صدر راجیش رام کی سیٹ پر بھی اپنا امیدوار اتار دیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات