Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandکانگریسی ااقلیتی سیل کا گملا میں جن سنواد

کانگریسی ااقلیتی سیل کا گملا میں جن سنواد

پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت: منظور انصاری

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی/گملا،18؍جون: ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے گملا پریشد بھون میں ایک جن سنواد پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جھارکھنڈ پردیش کانگریس اقلیتی محکمہ کے انچارج جینل گالاجی اور جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدر منظور انصاری اور اقلیتی محکمہ کے جنرل سکریٹری ارشدالقادری ، جیتون جان، حسنین عالم، رانچی مہانگر کےصدر حسین خان اور نائب صدر دلیپ جان تگا ، محمود علی اور گملا ضلع کے پروگرام انچارج کمودنی پربھاوتی موجود تھے۔ جب کہ منچ کی نظامت خورشید عالم نے کی۔ ریاستی صدر منظور انصاری نے کہا کہ گملا ضلع اقلیتی کانگریس کمیٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، جب ہماری کمیٹی مضبوط ہوگی، ہم اپنے سینئرقائدین کے سامنے مضبوطی سے اپنی بات رکھ سکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ امیدوار اقلیتی محکمہ سے ہوں۔جھارکھنڈ انچارج جینل گالانے کہا کہ اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے ہدایت دی ہے کہ جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ کو مضبوط کرے اور اقلیتوں کے لیے حکومت کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں میں بھی حصہ لے۔ انہوں نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایات دیں کہ ہماری اقلیتیں کس طرح اسکیموں کا فائدہ حاصل کرسکتی ہیں۔اس پروگرام میں بنیادی طور پرگملا ضلع صدر چوتو اوراؤں، نگر صدر خالد شاہ ، ایم پی نمائندہ راج نیل تگا، روشن خاتون، سچیتا کجور، جینتی ٹوپو، نائب صدر فہیم وارثی ، رفیع علی، غیاث الدین، سلیم خان، جیوتی منچ، منہاج انصاری، فیروز عالم، ترون گوپ، سیسئی بلاک صدر بیبل انصاری سمیت سینکڑوں اقلیتی کمیٹی کے کارکنان موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات