Saturday, December 13, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ کی سب سے بڑی کسان مہم شروع ؛ 783 مراکز پر...

جھارکھنڈ کی سب سے بڑی کسان مہم شروع ؛ 783 مراکز پر دھان کی ہوگی خریداری

15 دسمبر کو ہر نمائندہ پہنچیے دھان خریداری مرکز

کسانوں کو مضبوط کرنا ہمارا دھرم :ڈاکٹر عرفان انصاری

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،12؍دسمبر: جھارکھنڈ حکومت کسانوں کے مفادات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے خریف مارکیٹنگ سیزن 26-2025 کے تحت ریاست بھر میں دھان خریداری کا عمل 15 دسمبر 2025 (پیر) سے شروع کر رہی ہے۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر صحت، فوڈ سپلائی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ڈاکٹر عرفان انصاری نے تمام وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی سے جذباتی اور بھرپور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقے کے منتخب دھان خریداری مراکز (LAMPs/ PACS وغیرہ) پر پہنچ کر اس اہم پروگرام کا افتتاح اپنے ہاتھوں سے ضرور کریں۔وزیر موصوف نے کہا کہ “آپ سب کا فرض ہے کہ کسانوں کا حوصلہ بڑھائیں۔ حکومت کسانوں کے تئیں انتہائی سنجیدہ ہے، کیونکہ کسان ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اس لیے تمام نمائندے اپنے حلقے میں دھان خریداری پروگرام میں ضرور شریک ہوں اور کسانوں کو یقین دلائیں کہ حکومت ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت نے اس سال کسانوں کو اضافی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے کہ دھان کی فروخت پر بونس سمیت فی کوئنٹل 2450 روپے کی یک مشت ادائیگی کی جائے گی۔ اس کے لیے پورے ریاست میں 783 دھان خریداری مراکز منتخب کر لیے گئے ہیں اور تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر انصاری نے مزید کہا کہ “کسانوں کو مضبوط کرنا ہماری حکومت کا دھرم اور ذمہ داری ہے۔ اسی سوچ کے تحت ہم مسلسل سخت اور بہادرانہ فیصلے لے رہے ہیں۔ دھان خریداری اسکیم کا وسیع پیمانے پر فروغ تبھی ممکن ہے جب آپ سب عوامی نمائندے اس میں شامل ہو کر کسانوں کا حوصلہ بڑھائیں۔ میں اپنے تمام ساتھیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس اہم پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔ حکومت کو پُورا یقین ہے کہ عوامی نمائندوں کی موجودگی سے یہ مہم بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور زیادہ سے زیادہ کسان اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات