Monday, December 8, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ اسٹیٹ ایمپلائز فیڈریشن کا11 نکاتی مطالبات کو لے کر جھارکھنڈ قانون...

جھارکھنڈ اسٹیٹ ایمپلائز فیڈریشن کا11 نکاتی مطالبات کو لے کر جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے سامنے مہا دھرنا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،20؍مارچ: آج پہلے سے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق، جھارکھنڈ اسٹیٹ ایمپلائز فیڈریشن نے اپنے 11 نکاتی مطالبات کے سلسلے میں فیڈریشن کے ریاستی صدر عادل ظہیر کی صدارت میں صبح 10 بجے جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی، رانچی کے سامنے ریاستی سطح کا مہادھرنا منعقد کیا۔ جس میں مہاسنگھ کے تمام 24 اضلاع اور 72 ایسوسی ایشنوں ، یونینوں اور تنظیموں کے سکریٹریٹ سےلیکر مفصل تک تک کے سینکڑوں ریاستی ملازمین اور اساتذہ نے متحد ہو کر اپنے زیر التواء مطالبات کو حکومت کی طرف سے پورے نہیں کیئے جانے کی وجہ کر مجبوراً سڑک پر اتر کر اپنے آندولن کے تحت پوری طاقت اور متحد کے ساتھ اپنی آواز کو بلند کیا اور اسمبلی اسپیکر ، وزیر اعلیٰ، چیف سکریٹری حکومت ہند سے گہار لگا کر اپنے 11 نکاتی مطالبات کو پورا کرنے کی زوردار مانگ کی۔ جس میں ریاستی ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر کی حد کو 60 سال سے بڑھا کر 62 سال تک کرنے ،مرکز اور بہار کی طرز پر درجہ چہارم کے اہل ملازمین کو بغیر محکمانہ امتحان کے کلیریکل کیڈر میں ترقی دینا، ریمس کے نرسوں سمیت دیگر کو او پی ایس کا فائدہ دیکر پرانی پنشن اسکیم میں شامل کرنے، ٹیچروں کو ایم اے سی پی کا فائدہ دیتے ہوئے غیر منقولہ کام سے آزاد کرنے، کلرکوں کو ترقی کے بعد 2000 کی جگہ 2400 گریڈ پے دینے، عوامی رضاکاروں کو ترقی دیکر ایم اے سی پی کا فائدہ دینے، ڈی جی ٹی کے خط کی روشنی میں ٹریننگ افسران کو 4200 کی بجائے 4600 گریڈ پے دینا، موٹر ڈرائیور انسٹرکٹر کی گریڈ پے ٹریننگ آفیسر کے برابر دینا، کورونا کی مدت کے 18 ماہ کا مہنگائی الاؤنس یکمشت دینا، لیبر بک ورکرز، کنٹریکٹ ورکرز، کمپیوٹر آپریٹرز، پیرا ہیلتھ ورکرز، پیرا ٹیچر، آنگن باڑی سیویکا سہائیکا، ڈرائیور، نگر پریشد کے ملازمین، اور کنٹریکٹ ورکرزکا ریگولرائزیشن شامل ہے۔ ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری صاحب رام بھوکتا نے کہا کہ فیڈریشن ریاستی ملازمین کے مطالبات کو پوری قوت کے ساتھ اٹھاتا رہے گا، اس لیے ہم سب کو چٹان ٹھوس اتحاد کے ساتھ متحد رہنا ہوگا۔ آج کے دھرنے سے خطاب کرنے والوں میں فیڈریشن کے ریاستی صدر عادل ظہیر، جنرل سکریٹری صاحب رام بھوکتا، اعزازی صدر شیلیندر کمار، جوائنٹ جنرل سکریٹری آتش جھا، ڈپٹی جنرل سکریٹری جتیندر سنگھ، ریاستی سکریٹری سشیل کمار سنگھ، رام ریکھا رائے، سریندر کمار، رام سیوک مہتو، راجیشور چودھری، راجیش کمار، راجیش کمار، اور دیگر شامل تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات