Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandاے آئی ایم آئی ایم کی ریاستی سطح کی میٹنگ میں جھارکھنڈ...

اے آئی ایم آئی ایم کی ریاستی سطح کی میٹنگ میں جھارکھنڈ اسٹیٹ کمیٹی، ضلع صدر اور ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دی گئی

60 دنوں میں جھارکھنڈ کی سیاست میں ایک نئی شناخت بنائے گیAIMIM : مہتاب عالم

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 7؍ستمبر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی ایک میٹنگ پریس کلب رانچی میں ریاستی صدر محمد شاکر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کا خاص مقصد جھارکھنڈ میں ممبر سازی مہم کو تیز کرنا اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا تھا۔ میٹنگ میں جھارکھنڈ اسٹیٹ کمیٹی، ضلع صدر اور ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی قیادت میں، تنظیم کے تئیں آپ سب کے ایمان اور وفاداری کے ساتھ ساتھ آپ کی کارکردگی، محنت اور شراکت کو مدنظر رکھتے ہوئےجھارکھنڈ انچارج ماجد حسین کی ہدایت اور ریاستی صدر کی رہنمائی میں انتخاب عالم ،ریاستی جنرل سکریٹری کم جنوبی چھوٹا ناگ پور ڈویژن کے انچارج ڈاکٹر محمد نسیم انصاری، ریاستی جنرل سکریٹری کم سنتھال پرگنہ انچارج،راشد حسین (بابر خان) ریاستی جنرل سیکرٹری،افضل صدیقی، ریاستی جنرل سکریٹری کم شمالی چھوٹا ناگ پور ڈویژن انچارج،مہتاب عالم ،ریاستی جنرل سکریٹری (تنظیم)، قیس احمد انصاری ریاستی سکریٹری (تنظیم)، محمد ابراہیم جاوید ریاستی ممبر شپ انچارج کم جوائنٹ انچارج یو چھوٹا ناگپور ڈویژن،حاجی محمد تنویر عالم کو ریاستی سکریٹری، قاضی عبدالمقیت ریاستی سکریٹری، سالک جاوید ریاستی سکریٹری کم کولہان انچارج، محمد عرش ریاستی سکریٹری، شعیب کلام ریاستی سکریٹری، بجرنگ لوہرا ریاستی سکریٹری، محمد شمیم کو ریاستی جوائنٹ سکریٹری، عبداللطیف انصاری کو ریاستی جوائنٹ سکریٹری، مولانا مکرم مدنی کو انٹلیکچوئل سیل کا اسٹیٹ کوآرڈینیٹر، سیما پروین کو اسٹیٹ کوآرڈینیٹر (ومنز ونگ)، راشد جمال کو رانچی میٹروپولیٹن ضلع صدر اور ارشد ایوب کو رانچی ضلع دیہی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مہتاب عالم ریاستی جنرل سکریٹری (تنظیم) نے اپنے خطاب میں کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم جھارکھنڈ تنظیم مجلس کی تحریک کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں عوامی خدمت، سماجی انصاف اور سیاسی بیداری کے مشن کو مزید قوت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔
اے آئی ایم آئی ایم60 دنوں میں جھارکھنڈ کی سیاست میں ایک نئی شناخت بنائے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات