Friday, December 5, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ پارٹی 20 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، پانچ امیدواروں کا اعلان

جھارکھنڈ پارٹی 20 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، پانچ امیدواروں کا اعلان

راج کمار منڈا جھارکھنڈ پارٹی میں شامل

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 16 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ پارٹی ریاست کی 20 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ پارٹی کے سربراہ اینوس ایکا نے بدھ کو پانچ نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ رانچی کے کارنیول بینکویٹ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ منوہر پور سے مہندر جمودا، سمڈیگا سے آئرین ایکا، چائباسہ سے کولمبس ہانسدا، کانکے سے انیل کمار پاسوان اور کولی بیرا سے سندیش ایکا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔اینوس ایکا نے کہا کہ باقی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان دو دن بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے مفاد کی بات کرنے والی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ بھی اتحاد کیا جائے گا۔ جو بھی نئی حکومت بنے گی، اس میں جھارکھنڈ پارٹی کا رول اہم ہوگا۔کارنیول بینکویٹ ہال میں منعقدہ ایک پروگرام میں سابق ایم ایل اے آنجہانی رمیش سنگھ منڈا کے بڑے بیٹے راجکمار منڈا اپنے حامیوں کے ساتھ جھارکھنڈ پارٹی میں شامل ہو گئے۔ قابل ذکر ہے کہ راجکمار منڈا کے بھائی وکاس منڈا جے ایم ایم کے ایم ایل اے ہیں۔ اس بار وہ تماڑ سے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات