جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24 اپریل: جھارکھنڈ مسلم یووا منچ اور سماجی کارکنوں نے جمعرات کو رتن ٹاکیز چوک، رانچی میں دہشت گردی کا پتلا جلانے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں کے ذریعہ سیاحوں پر حملہ افسوسناک اور دل دہلا دینے والاہے۔ مسلم کمیونٹی بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔ مسلم نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے کھڑے تھے جن پر لکھا تھا۔ پاکستان مردا باد، پاکستان ہوش میں آجاؤ، دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، مرنے والوں کو انصاف دو، ایک کے بدلے 10 سر لے لو۔ اس کو لے کر ہندوستان بھر کے مسلم نوجوانوں میں کافی غصہ پایا جاتا ہے۔ سب نے ایک آواز میں کہا کہ ہم بدلہ چاہتے ہیں۔ ہم ہندوستانی کب تک یہ برداشت کریں؟ اب وقت آگیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کی جائے، پاکستان میں گھس کر انہیں مارا جائے۔ دہشت گردوں نے ان کا مذہب پوچھنے پر قتل کیا ہے۔ یہ بہت بڑی سازش ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو توڑنے اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو ختم کرنے کے لیے ایسا ہولناک واقعہ انجام دیا ہے۔ پروگرام میں خاص طور پر فورم کے صدر محمد شاہد ایوبی، شمیم علی، عمران راجہ انصاری، ببر، ڈاکٹر دانش، طارق مجیب، فہیم احمد، افروز خان، محمد علی، ساجد عمر اور دیگر معززین موجود تھے۔



