Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے نائب صدر شمشیر عالم کرناٹک کے دورے پر

جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے نائب صدر شمشیر عالم کرناٹک کے دورے پر

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی شیوکمار سے ملاقات کی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍کرناٹک ، 2جولائی: جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے نائب صدر شمشیر عالم کرناٹک کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی شیوکمار سے بشکریہ ملاقات کی اور گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کی طرف سے اقلیتوں کے لیے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کرناٹک میں اقلیتی کمیشن کے لیے حکومت کی طرف سے دی گئی اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے نائب وزیر اعلی ڈی شیوکمار سے کرناٹک میں اقلیتی برادری کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اقلیتی کمیشن وہاں کی اقلیتوں کی ترقی کے لیے تیار ہے۔ جھارکھنڈ میں بھی اقلیتی کمیشن اپنی ذمہ داری بہت اچھے طریقے سے نبھا رہا ہے۔انہوں نے اقلیتوں کی ترقی کے لئے کرناٹک حکومت کی طرف سے کئے جا رہے کاموں کی تعریف کی۔معلوم ہو کہ شمشیر عالم صرف اقلیتوں کی ترقی کے بارے میں بات کرنے کے لیے کرناٹک آئے ہیں کہ انہیں سماجی، تعلیمی اور معاشی طور پر کیسے ترقی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اور نائب وزیر اعلیٰ کو بھی جھارکھنڈ آنے کی دعوت دی۔نائب وزیر اعلیٰ شیو کمار اور اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی جھارکھنڈ آئیں گے۔ شمشیر عالم نے کرناٹک کے نائب وزیر اعلی شیو کمار کو جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے ذریعہ چلائے جارہے پروگرام کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری دی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات