Wednesday, January 21, 2026
ہومJharkhandجھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس دیپک روشن کا رام گڑھ سول کورٹ...

جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس دیپک روشن کا رام گڑھ سول کورٹ کا دورہ

زیر التواء مقدمات کو فوری نمٹانے کیلئے انتظامیہ کو دی سخت ہدایات

جدیدبھارت نیوز سروس
رام گڑھ،20؍ جنوری:جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج جسٹس دیپک روشن منگل کے روز رام گڑھ سول کورٹ پہنچے۔ ان کی آمد پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد توفیق الحسن، فیملی کورٹ کے پرنسپل جج راجیو آنند، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اول وشال شریواستو، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ منوج کمار رام، ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سندیپ برتم، سب جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ شیویندو دویدی، سب جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ سنجیبیتا گوئن، جوڈیشل مجسٹریٹ آلوک کمار، انچارج جج (ایڈمنسٹریشن) کم جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول ہرشیت تیواری اور جوڈیشل مجسٹریٹ عائشہ سنگھ سردار سمیت درجہ سوم اور چہارم کے ملازمین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر رام گڑھ ڈسٹرکٹ ایڈووکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر آنند اگروال، جنرل سکریٹری سیتارام اور وکلاء کے وفد نے بھی جج کا خیرمقدم کیا۔ کورٹ احاطے میں رام گڑھ پولیس کی جانب سے انہیں ‘گارڈ آف آنر ‘ پیش کیا گیا۔ جسٹس دیپک روشن نے سرکٹ ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ رام گڑھ کے ساتھ میٹنگ کی اور سول کورٹ سے متعلق زیر التواء مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کورٹ احاطے میں گواہوں کے لیے مجوزہ ‘وٹنس شیڈ ‘ کی تعمیر کے لیے منتخب جگہ، حوالات اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔اس کے بعد، عمارت کی تعمیر سے متعلق موجود ایس ڈی او کو سول کورٹ کی عمارت اور جوڈیشل افسران کے رہائشی احاطے کی مرمت کا کام جلد از جلد شروع کرنے کا حکم دیا گیا۔ معزز جج نے پرانے مقدمات کی کارروائی میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا اور اس سلسلے میں موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ بعد ازاں، جسٹس دیپک روشن نے جوڈیشل افسران کے رہائشی احاطے اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، عمارتوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ تال میل قائم کر کے ضروری کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو دی۔معزز جج کے اس دورے کو سول کورٹ کی کارکردگی میں بہتری اور زیر التواء مقدمات کے فوری تصفیے کی سمت میں ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات