Tuesday, February 10, 2026
ہومJharkhandجھارکھنڈ چیمبر کے وفد کی وزیر دپیکا پانڈے سنگھ سے ملاقات

جھارکھنڈ چیمبر کے وفد کی وزیر دپیکا پانڈے سنگھ سے ملاقات

دیہی علاقوں میں صنعتوں کے قیام اور سرمایہ کاری کیلئےرعایتوں پر زور

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 09؍ فروری: فیڈریشن آف جھارکھنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ایک وفد نے آج حکومتِ جھارکھنڈ کی وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج، محترمہ دیپیکا پانڈے سنگھ سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس موقع پرداؤس ورلڈ اکنامک فورم میں جھارکھنڈ چیمبر کی شرکت سمیت ریاست کی ترقی سے وابستہ مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفد نے ریاست کی مضبوطی کے لیے دیہی معیشت کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔ یہ تجویز پیش کی گئی کہ شہری علاقوں میں زمین کی محدود دستیابی کے پیش نظر دیہی علاقوں میں صنعتوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ دیہی علاقوں میں رعایتی نرخوں پر زمین اور سبسڈی کے ذریعے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے سے دیہی معیشت کو رفتار ملے گی اور ساتھ ہی دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہ بھی کہا گیا کہ فی الوقت رانچی سے لوہردگا، ٹوری اور آسنسول میمو (MEMU) ٹرینیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ دیہی علاقوں سے شہر آتے ہیں اور شام تک واپس لوٹ جاتے ہیں۔لوگوں کی سہولت کے پیش نظر میمو ٹرینوں کو دیگر اضلاع سے بھی جوڑا جانا چاہیے۔ وزیر نے اسے ایک اہم تجویز قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں وزیر ریلوے سے بات چیت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔چیمبر کی جانب سے ‘پلاٹ ‘ (Palash) برانڈ کی تشہیر اور برانڈنگ میں چیمبر کے ساتھ شراکت داری کی تجویز بھی رکھی گئی، جس پر معزز وزیر نے مثبت رویہ اپناتے ہوئے چیمبر کے تعاون سے پلاش مصنوعات کو مؤثر طریقے سے متعارف کرانے کی بات کہی۔چیمبر کے صدر آدتیہ ملہوترا نے بہار میں قائم ‘مکھانہ بورڈ ‘ کی طرز پر جھارکھنڈ میں ‘مہوا بورڈ ‘ قائم کرنے کی تجویز دی، جس پر معزز وزیر نے مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں چیمبر کے جنرل سکریٹری روہت اگروال، جوائنٹ سکریٹری نوجوت النگ اور روہت پودار شامل تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات