Thursday, December 11, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ انجمن اور ماہی کے ذریعہ دعوت افطار کا انعقاد

جھارکھنڈ انجمن اور ماہی کے ذریعہ دعوت افطار کا انعقاد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،23مارچ:۔ تنوع میں اتحاد، ہم آہنگی کے ذریعے امن کے لیے دعوت افطار جھارکھنڈ انجمن اور مولانا آزاد ہیومن انیشی ایٹیو کی طرف سے سنتوشٹی اپارٹمنٹ وکرانت چوک چرچ روڈ رانچی میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اجتماعی طور پر رانچی جھارکھنڈ اور پورے ملک کے لئے خوشحالی اور امن کے لئے دعا کی گئی۔ جنید انور کنوینر جھارکھنڈ انجمن نے افطار پارٹی میں شامل سبھی لوگوں کو رمبادکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے رانچی میں سبھی کمیونیٹی کے لوگ گنگا جمنا تہذیب کی ہمیشہ مثال قائم کرتے ہیں۔ ملک کا کوئی بھی کمیونیٹی ہو ہر تہوار سبھی ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر مناتے ہیں۔ وزیر حفیظ الحسن انصاری نے جھارکھنڈ انجمن کے کنوینر جنید انور کو وزیر اعلی کے افطار پارٹی کے لئے مدعو کیا۔ ساتھ ہی کہا کہ آپ لوگ ذات پات سے اوپر اٹھ کر کام کیجئے۔ موقع پر حاجی ابرار احمد، جے ایم ایم لیڈر مشتاق عالم، سماجی کارکن مطیع الرحمن، حاجی نواب، ڈاکٹر طارق، محمد مہتاب عالم، محمد شکیل، حاجی فیروز جیلانی، محمد کمال، ذکی امام، چندن سنہا، ڈاکٹر اسلم پرویز، سیف الحق، خالد، محمد کیپٹن، حیدر علی پپو، ساجد احمد، لاڈلے خان سمیت سینکٹروں لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات