برابری، ہم آہنگی اور خوشحالی کا وژن صرف پرامن ماحول میں ہی پورا ہو سکتا ہے: پشکر مہتو
جدیدبھارت نیوز سروس
رانچی، 11 اکتوبر: جھارکھنڈ آندولنکاری سنگھر ش مورچہ کےزیراہتمام آج جھارکھنڈ کی سماجی ہم آہنگی اور امن کے تعلق سے رام ہری گارڈن، مکچند ٹولی، چوٹیا کے میدان میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جھارکھنڈ آندولنکاری سنگھر ش مورچہ کے بانی پرنسپل سکریٹری پشکر مہتو کی صدارت میں قبائلی اور کرمی برادریوں کے روشن خیال ارکان ایک میدان میں اکٹھے بیٹھ گئے اور اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔ اس میٹنگ میں ٹرائبل انٹلیکچوئل فورم سے پریم چند مرمو اور جھارکھنڈ کرمی سبھا سے شیتل اوہدار کے علاوہ اظہار راہی، انتھن لکڑا، سنودھ لکڑا، امر بھینگڑا، تپن کمار پانڈے، وجے کمار رنجن، شیلیندر شرما، سخی مہتو، منی لال مہتو،دوا کر ساہو، دنیش مہتو، یشایاہ تگا، انیل اورائوں، منوج کمار مہتو، سید میر یوسف، محمد آصف، بابولال، سنتوش ٹوپو اور دیگر نمایاں تھے۔جھارکھنڈ آندولنکاری سنگھرش مورچہ کے بانی پرنسپل سکریٹری پشکر مہتو نے کہا کہ مساوات، ہم آہنگی اور خوشحالی کے وژن کو پرامن ماحول میں ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔جھارکھنڈ کرمی سبھا کی صدر شیتل اوہدار نے کہا کہ کرمی برادری کا مقصد کسی بھی برادری کے حقوق غصب کرنا نہیں ہے۔ ہم اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے لڑ رہے ہیں۔ کسی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہمارا مقصد نہیں ہے۔ سرمایہ دارانہ طاقتیں جھارکھنڈ میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے نوجوانوں کی سرپرستی کر رہی ہیں اور انہیں اکسا رہی ہیں۔



