ہومJharkhandجمشید پور کی شامبھوی نے ICSE 12 ویں میں ملک بھر میں...

جمشید پور کی شامبھوی نے ICSE 12 ویں میں ملک بھر میں ٹاپ کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

99.8 فیصد نمبرات کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

جدید بھارت نیوز سروس
جمشید پور، 30 اپریل:۔ آدتیہ پور میونسپل کارپوریشن کے وارڈ-17 کی رہائشی اور سیکرڈ ہارٹ کانوینٹ اسکول کی طالبہ شامبھوی تیواری نے آئی سی ایس ای (بائیو سائنس) بارہویں کے نتائج میں ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کر کے ریاست کا نام روشن کر دیا ہے۔ شامبھوی نے 99.8 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں، جس کے بعد ان کے خاندان اور اسکول میں جشن کا ماحول ہے۔ شامبھوی کے والد راجیش رمن آکاشوانی میں ملازم ہیں جبکہ والدہ نبھا سنہا کیمسٹری کی ٹیچر ہیں۔ شامبھوی نے اپنی کامیابی کا سہرا سخت محنت، نظم و ضبط اور والدین کی رہنمائی کے سر باندھا ہے۔ فی الحال وہ ’نیٹ‘ (NEET) کے امتحان کی تیاری کر رہی ہیں اور مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔ اسکول کی پرنسپل سسٹر اسٹیفی نے انہیں دیگر طلبہ کے لیے ایک مثال قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.