Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجامتاڑا پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک سائبر ٹھگ کو...

جامتاڑا پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک سائبر ٹھگ کو گرفتار کیا

جدید بھارت نیوز سروس
جامتاڑا،15فروری:۔جامتاڑا ایس پی کو ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولس انسپکٹر جینت ترکی کی قیادت میں بنی ٹیم نے ایک سائبر مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ ٹیم میں ایڈیشنل اسپکٹر منیش کمار گپتا، پرکاش سیٹھ اسسٹنٹ ایڈیشنل انسپکٹر، اسٹینلی ہیمبرم اور دیگر پولس عملہ شامل تھے۔ گرفتاری نارائن پور تھانہ علاقہ کے سائولاپور، ادئے پور کے پاس سے ہوئی ہے۔ گرفتار سائبر مجرم کا نام چندردیو منڈل ہے۔ سائبر تھانہ کے ڈی ایس پی چندرشیکھر نے پریس کانفرنس کے دوران جانکاری دی کہ گرفتار مجرم کے خلاف سائبر جرم سانحہ نمبر 12/25 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مجرم کے پاس سے 3 موبائل فون اور 4 سم کارڈ برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مجرم لوگوں کو آئی سی آئی سی آئی بینک کے کریڈٹ کارڈ بند ہونے کا جھانسا دیکر ان کے موبائل میں اے پی کے فائل بھیجتا تھا۔ فائل ڈائونلوڈ کراکر وہ کریڈٹ کارڈ کی خفیہ جانکاری حاصل کرتا تھا۔ یہ مجرم اتر پردیش، مغربی بنگال اور بہار میں فعال تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات