Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandاسلام نے سب سے زیادہ زور حصول علم پر دیا ہے:قاری محمد...

اسلام نے سب سے زیادہ زور حصول علم پر دیا ہے:قاری محمد امان اللہ رشیدی

مدرسہ مظاہر الاسلام میں سالانہ اجلاس سیرۃ النبیؐ وتعلیمی مظاہرہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

جدید بھارت نیوز سروس
چترا؍ سمریا11ستمبر:مدرسہ مظاہر الاسلام سمر یاضلع چترا ، جھارکھنڈ کے زیر اہتمام جلسۂ سیرت النبی و تعلیمی مظاہرہ بحسن خوبی اور انتہائی کامیابی کے ساتھ ختم ہو گیا جس میں صوبۂ جھارکھنڈ و بیرون جھارکھنڈ سے علماء کرام و شعراء عظام کے علاوہ مقامی علماء کرام اساتذۂ مدارس و مکاتب ائمہ حضرات و دانشوران قوم کے علاوہ بڑی تعداد میں مدرسہ مظاہر الاسلام سمریا سے محبت رکھنے والے لوگوں نے شرکت فرمائی۔ اس حسین اور خوبصورت بزم میں مدرسہ ہذا کے طلبہ کرام نے بہت عمدگی کے ساتھ اپنے اپنے پروگرام پیش کئے اور مختلف مضامین میں اپنی تقاریر دلچسپ مکالمےنعتیہ اشعار سے سامعین کو خوب محظوظ کیا بالخصوص مدھیہ پردیش سے تشریف لائے ہوئے مہمان شاعر قاری زبیر بھوپالی نے اپنی نعتیہ اشعار سے مجمع کو فرحت بخشی، بحیثیت حکم جھار کھنڈ کے معروف و مشہور تالی ٔ قرآن قاری صہیب احمد اور حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی جنرل سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ موجود رہے، نقابت کی ذمہ داری نقیب ہندوستان مولانا سفیان حیدر نے بہت خوب نبھائی۔

اس موقعہ پر مہمان خصوصی مفتی طلحہ ندوی نے حصولِ علم کے تعلق سے فرمایا کہ علم کے بغیر کوئی قوم ہر گز ترقی نہیں کر سکتی اور اگر آپ ترقی کرنا چاہتے ہے ہیں تو آپ حصول علم اور سنت نبویہؐ کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں اخیر میں کامیاب ہونے والے طلبہ کرام کو انعامات سے نوازا گیا ساتھ ہی علاقہ سمریا سے تعلق رکھنے والے چند دیگر لوگوں کو بھی ان کے بہتر خدمات اور عمدہ کارکردگی پرمدرسہ مظاہر الاسلام ایوارڈ دیا گیا۔ جس میں سر فہرست جناب خورشید عالم کو JPSC ایگزام میں کامیاب ہونے پر ایوارڈ سے نوازا گیا و دیگر انعام یافتگان میں محمد مرتضی کساری، حافظ و قاری تسلیم احمد صاحب چترا، مولانا انور حسین مظاہری کھاپ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں، خطبہ صدارت میں ناظم مدرسہ ہذا جناب قاری محمدامان اللہ رشیدی نے فرمایا کہ اسلام نے سب سے زیادہ زور حصولِ علم پر دیا ہے۔

لہٰذا اپنے نو نہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔ مذکورہ اجلاس میں مذکورہ اجلاس کو کامیاب بنانے میں اساتذہ مدرسہ ہذا اور محلے کے لوگوں نے کوئی کمی کسر نہیں چھوڑی اور سبھی نے اپنا ہر طرح کا تعاون پیش کیا ، مدرسہ ہٰذا کے قدیم ترین استاذ حضرت حافظ تسلیم احمدکی رقت آمیز دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات