Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandچترا ایس ڈی او کے رہائش پر دعوت افطار کا انعقاد

چترا ایس ڈی او کے رہائش پر دعوت افطار کا انعقاد

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،24مارچ:۔ چترا ایس ڈی او ظہور عالم نے رمضان کے مبارک موقع پر اپنے سرکاری رہائش پر ملک کی ثقافت کو مضبوط بنانے کے مقصد سے دعوت افطار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ملک میں امن بھائی چارے اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔ موقع پر ستیہ نند بھوگتا نے کہا کہ اس طرح کے انعقاد سے سماج مضبوط ہوتا ہے۔ جبکہ مقامی ڈی سی رمیش گھولپ نے اس انعقاد کو لیکر کافی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس انعقاد کے لئے ایس ڈی او شکریہ کے اہل ہیں۔ اس طرح کا انعقاد ہونے سے سماج مضبوط ہوتا ہے۔ یہی ملک کی خوبصورتی ہے کہ ہر طبقہ اور مذہب کے لوگ مل جل کر ایک دوسرے کا تہوار مناتے ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ اس پاک مہینہ رمضان کے موقع پر ضلع سمیت ملک واسیوں کو بہت ساری مبارکباد دیتا ہوں۔ مل جل کر ملک کے سبھی تہوار خوشی کے ساتھ منائے۔ جبکہ افطار پارٹی انعقاد کرنے والے ایس ڈی او ظہور عالم شاعری کے انداز میں کہا کہ اسلام برابری کا پیغام دیتا ہے، سبھی ایک ساتھ مل جل کر روزہ کھولیں گے اور نماز بھی ادا کریں گے۔ سبھی مذہب میں روزہ (اپواس) شروع سے چلی آ رہی ہے۔ بھلے ہی آج جاپان نے ریسرچ کر کے ثابت کیا کہ 16 سے 18 گھنٹے تک روزہ (اپواس) میں رہنا انسانی صحت کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہے۔ بایولوجیکل پوائنٹ آف بھیو سے جسم سے بہت سے جراثیم اور بیکٹیریا خود مر جاتے ہیں۔ اس لئے نوراترا میں بھی اپواس کی روایت ہے۔ لگ بھگ سبھی مذہب میں اپواس کی روایت چلی آ رہی ہے۔ کوئی مذہبی رسم غیر سائنسی نہیں ہے۔ اس افطار پارٹی میں ریاست کے سابق وزیر ستیہ نند بھوگتا، ڈی سی رمیش گھولپ، ڈی ڈی سی امریندر کمار سنہا، اے سی اروند کمار، ڈی ایل او ابھینو کمار سنگھ، ڈی ایف او راہل کمار مینا، مکیش کمار سمیتکئی لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات