Tuesday, February 17, 2026
ہومJharkhandڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز کی پہل؛ رام گڑھ میں ٹرانس جینڈر...

ڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز کی پہل؛ رام گڑھ میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے زیرِ انتظام پہلے “ٹرانس کیفے” کا افتتاح

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،17؍فروری: ڈپٹی کمشنر رام گڑھ فیض احمد ممتاز کی پہل پر ضلع انتظامیہ رام گڑھ کی جانب سے ہمہ گیر ترقی اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو مرکزی دھارے سے جوڑنے کی سمت میں ایک اہم اقدام کے تحت منگل کے روز ڈپٹی کمشنر اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے اراکین نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر “ٹرانس کیفے” کا افتتاح منگل کی شام 5بجے کیا۔ یہ کیفے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے ذریعے چلایا جائے گا، جو روزگار اور خود روزگاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔کیفے کا افتتاح چھتر مانڈو میں واقع مولانا ابوالکلام آزاد پارک میں کیا گیا۔ یہ پہل ضلع انتظامیہ رام گڑھ کی جانب سے جھارکھنڈ اسٹیٹ لائیولی ہڈ پروموشن سوسائٹی (JSLPS) اور کنر اتھان سمیتی کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ “ٹرانس کیفے” کا مقصد ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے اراکین کو باوقار ذریعہ معاش فراہم کرنا، انہیں خود روزگاری کے ذریعے خود کفیل بنانا اور معاشرے کے مرکزی دھارے میں ان کی فعال شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کیفے کے ذریعے نہ صرف کمیونٹی کو روزگار ملے گا بلکہ معاشرے میں مثبت حساسیت اور قبولیت کو بھی وسعت ملے گی۔ضلع انتظامیہ نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوصی پہل میں شامل ہو کر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کریں اور “ہر کپ کے ساتھ ایک خواب کی حمایت” دینے کی اس مہم کا حصہ بنیں۔یہ پہل سماجی شمولیت، باوقار روزگار اور کاروباری شخصیت (Entrepreneurship) کے نئے راستے کھولتے ہوئے معاشرے میں مساوات اور خود انحصاری کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ٹرانس جینڈر کیفے شروع کرنے میں ‘اتھان سی بی او‘ نامی تنظیم اور ادارے کی سنیتا کور کا بھی تعاون رہا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر آشیش اگروال، انچارج آفیسر خفیہ شاخ رویندر گپتا، ایگزیکٹو آفیسر سٹی کونسل اجمل حسین، ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر پربھات شنکر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر اندو پربھات کھلکھو، ایگزیکٹو انجینئر اسپیشل ڈویژن شیکھر کمار سمیت دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات