Friday, December 5, 2025
ہومJharkhandخراب سڑکوں کولیکر رکن اسمبلی کا غیر معینہ دھرنا

خراب سڑکوں کولیکر رکن اسمبلی کا غیر معینہ دھرنا

میونسپل کارپوریشن کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد،یکم؍دسمبر: خراب سڑکوں کی مرمت کے مطالبے کے تحت دھنباد کے رکن اسمبلی راج سنہا سینکڑوں بی جے پی کارکنوں کے کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے سامنے غیر معینہ مدت کے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر ان کی مانگوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو وہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے اور اگر پھر بھی غور نہیں کیا گیا تو اگلے 48 گھنٹوں کے اندر میونسپل کمشنر کے چیمبر کے باہر دھرنا دیں گے۔رکن اسمبلی راج سنہا نے کہا کہ وہ گزشتہ چھ سال سے دھنباد کی اہم سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن میونسپل کارپوریشن اور ریاستی حکومت ACB کی جانچ کا حوالہ دیتے ہوئے مسلسل ان کی مانگوں کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ترقی نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے، اسی لیے دھنباد میں تمام ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔رکن اسمبلی نے کہا کہ دھنباد میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں کئی اہم سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برٹانڑ، پنڈت کلینک روڈ، راسٹریہ پولی ٹیکنک سے پانڈرپالا، گاندھی نگر، سبزی باغان سڑک، ڈی ایس کالونی سڑک، ماڈا کالونی سڑک، ونود نگر سڑک، منئی ٹانڑ، گول بلڈنگ سے چھٹ تالاب ہوتے ہوئے بھوکتا میلہ راستہ سے پتھراکلہی سڑک سمیت دیگر خراب سڑکوں کی تعمیر فوری شروع کی جائے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات