Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandبوکارو میں انکائونٹر :آٹھ نکسلی مارے گئے

بوکارو میں انکائونٹر :آٹھ نکسلی مارے گئے

ایک کروڑ کا انعامی نکسلی پریاگ مانجھی کےعلاوہ 10 لاکھ اور تین لاکھ کے نکسلی بھی ہلاک

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 21 اپریل:۔ سوموار کے روز جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع کے لوگو بورو پہاڑی علاقے میں جاری نکسل مخلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ آج صبح سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ تصادم میں آٹھ نکسلائیٹس بشمول ایک کروڑوں کا انعامی نکسلی مارے گئے۔ ان میں سے تین کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ پانچ کی شناخت ہونا باقی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے چار انساس رائفلیں، ایک ایس ایل آر، ایک ریوالور اور روزمرہ استعمال کی اشیاء برآمد کی ہیں۔ ڈی جی پی انوراگ گپتا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ آج صبح تقریباً 5:30 بجے شروع کیے گئے خصوصی مشترکہ آپریشن ‘ڈاکابیڑا’ میں نکسلیوں کے ساتھ کئی انکاؤنٹر ہوئے، جس میں اب تک آٹھ نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ان میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے۔ باقی پانچ مارے گئے نکسلیوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اس علاقے میں ابھی تک تلاشی مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر میں مارے گئے تین نکسلائٹس کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان میں مرکزی کمیٹی کے رکن وویک عرف پریاگ مانجھی، ایک کروڑ روپے کا انعامی، خصوصی ایریا کمیٹی کے رکن اروند یادو اور زونل کمیٹی کے رکن صاحب رام مانجھی، جس پر 10 لاکھ روپے کا انعام ہے۔ وویک عرف پریاگ مانجھی نکسل تنظیم میں وویک دا عرف پھچنا عرف ناگو مانجھی کے نام سے جانا جاتا تھا۔
نکسلی ہتھیار ڈال دیں ورنہ گولی کھانےکیلئے تیار رہیں: ڈی جی پی
ڈی جی پی انوراگ گپتا نے کہا کہ سی پی آئی ماوسٹ وویک عرف پریاگ مانجھی (سنٹرل کمیٹی ممبر)، سہدیو سورین (سنٹرل کمیٹی ممبر) اور دیگر 20 سے 25 مسلح ماؤنوازوں کے بارے میں معلومات کی بنیاد پر مشترکہ فورسز کے ذریعے آپریشن شروع کیا گیا جس میں پولیس کو یہ کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے الگ ریاست بننے کے بعد مرکزی کمیٹی کے رکن ایک کروڑ انعامی سمیت آٹھ نکسلیوں کے مارے جانے کا واقعہ تاریخی ہے ۔ اسے جھارکھنڈ کے لیے ایک تاریخی کامیابی کہا جا سکتا ہے۔
1کروڑ کا انعامی نکسلی اروند یادو کون تھا؟
پریاگ مانجھی کے سر پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا۔ اروند یادو عرف اویناش دا ایک کے سر پر تین لاکھ روپے کا انعام تھا۔ بہار حکومت نے اس پر 3 لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔ اروند یادو بہار کے جموئی ضلع کے سونو تھانہ علاقے کے بھیلوا موہن پور کا رہنے والا تھا۔ اسکے علاوہ صاصب رام مانجھی کے سر پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔اسکے علاوہ گنگا رام، مہیش سائو، تالو دی، مہیش مانجھی اور رنجو مناجھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات