Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandڈی جی پی معاملے میں چیف سکریٹری نے وزارت داخلہ کو بھیجی...

ڈی جی پی معاملے میں چیف سکریٹری نے وزارت داخلہ کو بھیجی رپورٹ

کہا- ڈی جی پی انوراگ گپتا کی تقرری صحیح ہے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 3 مئی:۔ جھارکھنڈ کے ڈی جی پی انوراگ گپتا کی ریٹائرمنٹ کے معاملے میں ریاست کی چیف سکریٹری الکا تیواری نے مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی ہے۔ اس رپورٹ میں ڈی جی پی انوراگ گپتا کی تقرری کو مناسب بتایا گیا ہے۔ اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی پی انوراگ گپتا کی تقرری کابینہ میں لیے گئے فیصلے اور تشکیل شدہ کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رپورٹ کے ذریعے مرکزی وزارت داخلہ کو پورے معاملے کی پوائنٹ وار جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جھارکھنڈ کے ڈی جی پی کے عہدے پر انوراگ گپتا کی تقرری درست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں 30 اپریل سے ریٹائر کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ ڈی جی پی معاملے میں مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے چیف سکریٹری کو خط بھیجا گیا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات