ہومJharkhandریاست میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے942 عہدوں پر تقرری کا...

ریاست میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے942 عہدوں پر تقرری کا عمل شروع

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،26؍مارچ: جھارکھنڈ میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کو دور کرنے کے لیے پرسنل اور محکمہ صحت کی جانب سے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (JPSC) کو 942 عہدوں پر تقرری کا عمل مکمل کرنے کے لیے سفارشات بھیجی گئی ہیں۔ محکمہ کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق، جھارکھنڈ حکومت ریاست کے صحت کے نظام کو مستحکم، سہل اور جدید بنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
JPSC کو بھیجی گئی تقرری کے عمل کی سفارشات
محکمہ صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود نے ریاست کے مختلف میڈیکل کالجوں اور سرکاری ہسپتالوں میں خالی پڑے کل 942 عہدوں کو بھرنے کے لیے شروع کیے گئے تقرری کے عمل میں یہ سفارشات جے پی ایس سی کو بھیجی ہیں۔ ان میں سے 276 عہدوں کے لیے پرسنل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جھارکھنڈ لوک سیوا آیوگ کو سفارشات بھیج دی گئی ہیں۔ بقیہ 666 عہدوں کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے جے پی ایس سی سے سفارش کی گئی ہے۔ یہ وسیع تر بھرتی کا عمل نہ صرف صحت کی خدمات میں بہتری لائے گا بلکہ ریاست کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں ماہر طبی سہولیات کی دستیابی کو بھی یقینی بنائے گا۔
بحرتی کے عمل کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا
محکمہ کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق، حکومت نے اس بڑے پیمانے پر بھرتی کے عمل کو تین اہم زمروں میں تقسیم کیا ہے، تاکہ طبی تعلیم اور صحت کی خدمات دونوں کو یکساں طور پر مضبوط کیا جا سکے۔ ریاست کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں تدریسی نظام کو مستحکم کرنے کے مقصد سے 180 اسسٹنٹ پروفیسرز کا تقرر کیا جائے گا، جن میں 155 مستقل اور 25 عہدے بیک لاگ زمرے کے ہیں۔
میڈیکل تعلیم کے معیار میں بہتری کی امید
یہ تقرریاں 24 مختلف محکموں میں کی جائیں گی، جن میں میڈیسن، سرجری، اینستھیزیا، امراض نسواں و زچگی اور امراض اطفال جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ یہ عمل جھارکھنڈ میڈیکل ایجوکیشن سروس رولز 2018 (ترمیم شدہ 2021) اور نیشنل میڈیکل کمیشن (NMC) کے تازہ ترین معیارات 2025 کے مطابق مکمل کیا جائے گا، جس سے میڈیکل تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات