Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandرانچی کی تمام مساجد میں جمعۃ الوادع کی نماز میں امڑی مسلمانوں کی...

رانچی کی تمام مساجد میں جمعۃ الوادع کی نماز میں امڑی مسلمانوں کی بھیڑ

نمازیوںنے بازئوں پر سیاہ پٹی باندھ کر وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج ظاہر کیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28 مارچ: مسلم کمیونٹی کے مقدس مہینے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز رانچی کی تمام مساجد میں اپنے اپنے مقررہ وقت پر ادا کی گئی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ، جمعیت علمائے ہند اورامارت شرعیہ کی کال پر دارالحکومت رانچی کی تقریباً تمام مساجد میں مسلمانوں نے وقف ترمیمی بل کے خلاف بازئوںپر سیاہ پٹیاں باندھ کر نماز ادا کی۔ ماہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہونے کی وجہ سے جہاں بچوں میں جوش و خروش تھا وہیں بزرگ ونوجوان مرکزی حکومت کے وقف ترمیمی بل کے خلاف نظر آئے۔ سب نے ایک آواز میں کہا کہ ہم وقف ترمیمی بل کو نہیں مانتے۔ ہم آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ، جمعیۃ علماء ہند، امارت شرعیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے جامع مسجد کے خطیب مفتی طلحہ ندوی، حواری مسجد کے خطیب مفتی قمر عالم قاسمی، راعین مسجد کے خطیب مفتی انور قاسمی نے جمعہ کی نماز کے خطبے میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ بڑی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ اس کے تین عشرہ ہیں۔ایک رحمت کا، دوسرا مغفرت کا اور تیسرا جہنم کی آگ سے نجات کاہے جو ابھی تک جاری ہے۔اسی عشرہ میں لیلۃ القدر جیسی مقدس رات کا ظہور ہوتا ہےجس میں ایک رات کی عبادت کا ثواب ہزار راتوں کے برار ملتا ہے۔ تمام خطبا ءنے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کر تے ہوئے اعلان کیا کہ وقف کی زمینیں اللہ کی راہ میں وقف کی جاتی ہیںاس پر کسی بنیادی طاقت کا کوئی زور نہیں چل سکتا۔ وقف کی زمینوں کا استعمال تا قیامت واقف کی منشا کے مطابق ہوتا رہے گا۔ حکومت مسلمانوں کے شرعی حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہے جسے ملک کے مسلمان اور انصاف پسند قوتیں کسی حالت میں برداشت نہیں کریںگی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات