Friday, December 19, 2025
ہومJharkhandرام گڑھ ضلع کے مانڈو سرکل میں غیر قانونی کوئلہ کانکنی اور...

رام گڑھ ضلع کے مانڈو سرکل میں غیر قانونی کوئلہ کانکنی اور اسمگلنگ کی جا رہی ہے

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،17فروری:۔ ضلع میں غیر قانونی کان کنی اور کوئلے کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مائننگ ٹاسک فورس کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ مائننگ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں غیر قانونی کانکنی اور غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہدایات دیے جاتے ہیں، اس کے باوجود مانڈو سرکل ویسٹ بوکارو کے کوجو او پی مانڈو تھانہ علاقہ میں کوئلے کا غیر قانونی کاروبار پھل پھول رہا ہے۔ ویسٹ اوپی بوکارو علاقہ کوئلہ اسمگلنگ کا اڈہ بن گیا ہے۔ ذرائع کی مانے تو کوئلہ کا غیر قانونی کانکنی چل رہا ہے۔ مانڈو سرکل کے کوجو علاقہ سے درجنوں ٹرکوں میں کوئلہ ڈیہری اور بنارس کی منڈیو میں بھیجا جا رہا ہے۔ مانڈو تھانہ علاقہ سے بھی کوئلہ کا کاروبار چل رہا ہے۔ علاقہ میں چرچہ ہے کہ کوجو مانڈو ویسٹ بوکارو علاقہ سے ہر دن تقریباً 40 ٹرک غیر قانونی کوئلہ ڈیہری اور علاقہ کے اسپنج فیکٹری میں شری رام اسپنج فیکٹری، آلوک اسپنج فیکٹری میں گرایا جا رہا ہے۔ وہیں کوئلے کا غیر قانونی کاروبار جنگل علاقہ سے کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی گدی تھانہ علاقہ کے جنگلی علاقہ کورا کھپیا جنگلی علاقہ سے کوئلہ کا کاروبار چل رہا ہے۔ رام گڑھ کے جنگل ڈیویژن افسر نتیش کمار سے جانکاری لینے پر انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے پاس مین پاور اور آرمس کی کمی ہے، پھر بھی روکنے کی کوشش جارای ہے، کسی بھی حال میں غیر قانونی کانکنی اور اسمگلنگ پر روک لگایا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات